نحمیاہ 8:1-6 URD

1 اور سب لوگ یک تن ہو کر پانی پھاٹک کے سامنے کے مَیدان میں اِکٹّھے ہُوئے اور اُنہوں نے عزرا فقِیہ سے عرض کی کہ مُوسیٰ کی شرِیعت کی کِتاب کو جِس کا خُداوندنے اِسرائیل کو حُکم دِیا تھا لائے۔

2 اور ساتویں مہِینے کی پہلی تارِیخ کو عزرا کاہِن تَورَیت کو جماعت کے یعنی مَردوں اور عَورتوں اور اُن سب کے سامنے لے آیا جو سُن کر سمجھ سکتے تھے۔

3 اور وہ اُس میں سے پانی پھاٹک کے سامنے کے مَیدان میں صُبح سے دوپہر تک مَردوں اور عَورتوں اور سبھوں کے آگے جو سمجھ سکتے تھے پڑھتا رہا اور سب لوگ شرِیعت کی کِتاب پر کان لگائے رہے۔

4 اور عزرا فقِیہ ایک چوبی مِنبر پر جو اُنہوں نے اِسی کام کے لِئے بنایا تھا کھڑا ہُؤا اور اُس کے پاس متِّتیا ہ اورسمع اور عنایا ہ اور اُوریا ہ اور خِلقیاہ اورمعسیا ہ اُس کے دہنے کھڑے تھے اور اُس کے بائیں فِدایا ہ اور مِساایل اور ملکیاہ اور حاشُو م اور حسبدا نہ اور زکریا ہ اور مُسلاّ م تھے۔

5 اور عزرا نے سب لوگوں کے سامنے کِتاب کھولی (کیونکہ وہ سب لوگوں سے اُوپر تھا) اور جب اُس نے اُسے کھولاتو سب لوگ اُٹھ کھڑے ہُوئے۔

6 اور عزرا نے خُداوند خُدایِ عظِیم کو مُبارک کہااورسب لوگوں نے اپنے ہاتھ اُٹھا کر جواب دِیا ۔ آمِین ۔آمِین ۔ اور اُنہوں نے اَوندھے مُنہ زمِین تک جُھک کرخُداوند کو سِجدہ کِیا۔