نحمیاہ 9:29-35 URD

29 اور تُو نے اُن کے خِلاف گواہی دی تاکہ اپنی شرِیعت کیطرف اُن کو پھیر لائےپر اُنہوں نے گھمنڈ کِیا اورتیرے فرمان نہ مانےبلکہ تیرے احکام کے برخِلاف گُناہ کِیا (جِن کو اگرکوئی مانے تو اُن کے سبب سے جِیتا رہے گا)اور اپنے کندھے کو ہٹا کر گردن کش بن گئے اورنہ سُنا۔

30 تَو بھی تُو بُہت برسوں تک اُن کی برداشت کرتا رہااوراپنی رُوح سے اپنے نبیوں کی معرفت اُن کےخِلاف گواہی دیتا رہاتَو بھی اُنہوں نے کان نہ لگایااِس لِئے تُونے اُن کو اَور مُلکوں کے لوگوں کے ہاتھمیں کر دِیا۔

31 باوُجُود اِس کے تُو نے اپنی گُوناگُون رحمتوں کے باعِثاُن کو نابُود نہ کر دِیااور نہ اُن کو ترک کِیا کیونکہ تُو رحِیم و کرِیم خُدا ہے۔

32 سو اب اَے ہمارے خُدا بزُرگاور قادِر و مُہِیب خُداجو عہد و رحمت کو قائِم رکھتا ہےوہ دُکھ جو ہم پر اورہمارے بادشاہوں پر اور ہمارےسرداروں اور ہمارے کاہِنوںپر اور ہمارےنبِیوںاور ہمارے باپ دادا پر اور تیرے سب لوگوں پراسُور کے بادشاہوں کے زمانہ سے آج تک پڑاہےسو تیرے حضُور ہلکا نہ معلُوم ہو۔

33 تَو بھی جو کُچھ ہم پر آیا ہے اُس سب میں تُو عادِل ہےکیونکہ تُو سچّائی سے پیش آیا پر ہم نے شرارت کی۔

34 اور ہمارے بادشاہوں اور سرداروں اور ہمارے کاہِنوںاور باپ دادا نےنہ تو تیری شرِیعت پر عمل کِیا اور نہ تیرے احکام اورشہادتوں کو مانا جِن سے تُو اُن کے خِلافگواہی دیتا رہا۔

35 کیونکہ اُنہوں نے اپنی مملکت میں اور تیرے بڑےاِحسان کے وقت جو تُو نے اُن پر کِیااور اِس وسِیع اور زرخیزمُلک میں جو تُو نے اُن کےحوالہ کر دِیا تیری عِبادت نہ کی اور نہ وہ اپنیبدکارِیوں سے باز آئے۔