12 اور یعقُوب نے راخِل سے کہا کہ مَیں تیرے باپ کا رِشتہ دار اور رِبقہ کا بیٹا ہُوں ۔تب اُس نے دَوڑ کر اپنے باپ کو خبر دی۔
13 لابن اپنے بھانجے کی خبر پاتے ہی اُس سے مِلنے کو دَوڑا اور اُس کو گلے لگایا اور چُوما اور اُسے اپنے گھر لایا تب اُس نے لابن کو اپنا سارا حال بتایا۔
14 لابن نے اُسے کہا کہ تُو واقِعی میری ہڈّی اور میرا گوشت ہے ۔ سو وہ ایک مہِینہ اُس کے ساتھ رہا۔
15 تب لابن نے یعقُوب سے کہا چُونکہ تُو میرا رِشتہ دار ہے تو کیا اِس لِئے لازِم ہے کہ تُو میری خِدمت مُفت کرے؟ سو مُجھے بتا کہ تیری اُجرت کیا ہو گی؟۔
16 اور لابن کی دو بیٹِیاں تِھیں ۔ بڑی کا نام لیاہ اور چھوٹی کا نام راخِل تھا۔
17 لیاہ کی آنکھیں چُندھی تِھیں پر راخِل حسِین اور خُوب صُورت تھی۔
18 اور یعقُوب راخِل پر فریفتہ تھا ۔ سو اُس نے کہا کہ تیری چھوٹی بیٹی راخِل کی خاطِر مَیں سات برس تیری خِدمت کر دُوں گا۔