1 بنی اِسرائیل کے مُلکِ مِصر سے نِکل آنے کے دُوسرے برس کے دُوسرے مہِینے کی پہلی تارِیخ کو سِینا کے بیابان میں خُداوند نے خَیمۂِ اِجتماع میں مُوسیٰ سے کہا کہ۔
2 تُم ایک ایک مَرد کا نام لے لے کر گِنو اور اُن کے ناموں کی تعداد سے بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کی مَردُم شُماری کا حِساب اُن کے قبِیلوں اور آبائی خاندانوں کے مُطابِق کرو۔
3 بِیس برس اور اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کے جِتنے اِسرائیلی جنگ کرنے کے قابِل ہوں اُن سبھوں کے الگ الگ دَلوں کو تُو اور ہارُو ن دونوں مِل کر گِن ڈالو۔
4 اور ہر قبِیلہ سے ایک ایک آدمی جو اپنے آبائی خاندان کا سردار ہے تُمہارے ساتھ ہو۔
5 اور جو آدمی تُمہارے ساتھ ہوں گے اُن کے نام یہ ہیںرُوبِن کے قبِیلہ سے الِیصُور بِن شدِیُور۔
6 شمعُو ن کے قبِیلہ سے سلُومی ایل بِن صُور ی شدّی۔