گِنتی 34 URD

مُلک کی سرحدّیں

1 پِھر خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔

2 بنی اِسرائیل کو حُکم کر اور اُن کو کہہ دے کہ جب تُم مُلکِ کنعا ن میں داخِل ہو (یہ وُہی مُلک ہے جو تُمہاری مِیراث ہو گا یعنی کنعا ن کا مُلک مع اپنی حدُودِ اربعہ کے)۔

3 تو تُمہاری جنُوبی سِمت دشتِ صِین سے لے کر مُلکِ ادُو م کے کنارے کنارے ہو اور تُمہاری جنُوبی سرحددریایِ شور کے آخِر سے شرُوع ہو کر مشرِق کو جائے۔

4 وہاں سے تُمہاری سرحد عقرابِیّم کی چڑھائی کے جنُوب تک پُہنچ کر مُڑے اور صِین سے ہوتی ہُوئی قادِ س بَرنِیعَ کے جنُوب میں جا کر نِکلے اور حصرادّار سے ہو کر عَضمُو ن تک پُہنچے۔

5 پِھر یِہی سرحد عَضمُو ن سے ہو کر گُھومتی ہُوئی مِصر کی نہر تک جائے اور سمُندر کے ساحِل پر ختم ہو۔

6 اور مغرِبی سِمت میں بڑا سمُندر اور اُس کا ساحِل ہو ۔ سو یِہی تُمہاری مغرِبی سرحدٹھہرے۔

7 اور شِمالی سِمت میں تُم بڑے سمُندر سے کوہِ ہور تک اپنی حدّ رکھنا۔

8 پِھر کوہِ ہور سے حَمات کے مدخل تک تُم اِس طرح اپنی حد ّمُقرّر کرنا کہ وہ صِداد سے جا مِلے۔

9 اور وہاں سے ہوتی ہُوئی زِفرُون کو نِکل جائے اور حصرعینا ن پر جا کر ختم ہو ۔ یہ تُمہاری شِمالی سرحد ہو۔

10 اور تُم اپنی مشرِقی سرحدحصرعینا ن سے لے کر سفام تک باندھنا۔

11 اور یہ سرحدسفام سے رِبلہ تک جو عَین کے مشرِق میں ہے جائے اور وہاں سے نِیچے کو اُترتی ہُوئی کِنّرت کی جِھیل کے مشرِقی کنارے تک پُہنچے۔

12 اور پِھر یَردن کے کنارے کنارے نِیچے کو جا کر دریایِ شور پر ختم ہو ۔اِن حدُود کے اندر کا مُلک تُمہارا ہو گا۔

13 سو مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کو حُکم دِیا کہ یِہی وہ زمِین ہے جِسے تُم قُرعہ ڈال کر مِیراث میں لو گے اور اِسی کی بابت خُداوند نے حُکم دِیا ہے کہ وہ ساڑھے نَو قبِیلوں کو دی جائے۔

14 کیونکہ بنی رُوبن کے قبِیلہ نے اپنے آبائی خاندانوں کے مُوافِق اور بنی جد کے قبِیلہ نے بھی اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق مِیراث پالی اور بنی منسّی کے آدھے قبِیلہ نے بھی اپنی مِیراث پالی۔

15 یعنی اِن ڈھائی قبِیلوں کو یَردن کے اِسی پار یِریحُو کے مُقابِل مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے مِیراث مِل چُکی ہے۔

مُلک کو تقسِیم کرنے کے ذِمّہ دار اشخاص

16 اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔

17 جو اشخاص اِس مُلک کو مِیراث کے طَور پر تُم کو بانٹ دیں گے اُن کے نام یہ ہیں یعنی الِیعزر کاہِن اور نُو ن کا بیٹا یشُوع۔

18 اور تُم زمِین کو مِیراث کے طَور پر بانٹنے کے لِئے ہر قبِیلہ سے ایک سردار کو لینا۔

19 اور اُن آدمِیوں کے نام یہ ہیں: ۔یہُوداہ کے قبِیلہ سے یُفنّہ کا بیٹا کالِب۔

20 اور بنی شمعُون کے قبِیلہ سے عمِّیہُود کا بیٹا سمُو ئیل۔

21 اور بِنیمِین کے قبِیلہ سے کِسلُون کا بیٹا الِیداد۔

22 اور بنی دان کے قبِیلہ سے ایک سردار بُقّی بِنیُگلی۔

23 اور بنی یُوسف میں سے یعنی بنی منسّی کے قبِیلہسے ایک سردار حَنّی ایل بِن افُود۔

24 اور بنی افرائِیم کے قبِیلہ سے ایک سردار قمُوایلبِن سِفتان۔

25 اور بنی زبُولُون کے قبِیلہ سے ایک سردار الیصفنبِن فرناک۔

26 اور بنی اِشکار کے قبِیلہ سے ایک سردار فلتی ایلبِن عَزّان۔

27 اور بنی آشر کے قبِیلہ سے ایک سردار اَخِیہُود بِنشلُومی۔

28 اور بنی نفتالی کے قبِیلہ سے ایک سردار فداہیلبِن عمِّیہُود۔

29 یہ وہ لوگ ہیں جِن کو خُداوند نے حُکم دِیا کہ مُلکِ کنعا ن میں بنی اِسرائیل کو مِیراث تقسِیم کر دیں۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36