10 اور جنُوب کی طرف اپنے دَلوں کے مُطابِق رُوبن کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور شدِےُور کا بیٹا اِلیصُور بنی رُوبن کا سردار ہو۔
11 اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ چھیالِیس ہزار پانچ سَو تھے۔
12 اور اِن کے قریب شمعُو ن کے قبِیلہ کے لوگ ڈیرے ڈالیں اور صُوری شدّی کا بیٹا سلُومی ایل بنی شمعُون کا سردار ہو۔
13 اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ اُنسٹھ ہزار تِین سَو تھے۔
14 پِھر جد کا قبِیلہ ہو اور دعوایل کا بیٹا اِلیاسف بنی جد کا سردار ہو۔
15 اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ پینتالِیس ہزار چھ سَو پچاس تھے۔
16 سو جِتنے رُوبن کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مُطابِق گِنے گئے وہ ایک لاکھ اِکّاون ہزار چار سَو پچاس تھے ۔کُوچ کے وقت دُوسری نَوبت اِن لوگوں کی ہو۔