16 کیونکہ خُداوندصِیّوُن سے نعرہ مارے گااور یروشلیِم سے آواز بُلند کرے گااور آسمان و زمِین کانپیں گےلیکن خُداوند اپنے لوگوں کی پناہ گاہ اوربنی اِسرائیل کا قلعہ ہے۔
17 پس تُم جانو گے کہ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوںجو صِیُّون میں اپنے کوہِ مُقدّس پر رہتا ہُوں ۔تب یروشلیِم بھی مُقدّس ہو گااور پِھر اُس میں کِسی اجنبی کا گُذر نہ ہو گا۔
18 اور اُس روز پہاڑوں پر سے نئی مَے ٹپکے گیاور ٹِیلوں پر سے دُودھ بہے گااور یہُودا ہ کی سب ندیوں میں پانی جاری ہو گااور خُداوند کے گھر سے ایک چشمہ پُھوٹ نِکلے گااور وادیِ شِطِّیم کو سیراب کرے گا۔
19 مِصر وِیرانہ ہو گا اور ادُو م سُنسان بیابانکیونکہ اُنہوں نے بنی یہُوداہ پر ظُلم کِیااور اُن کے مُلک میں بے گُناہوں کا خُون بہایا۔
20 لیکن یہُودا ہ ہمیشہ آباد اور یروشلیِم پُشت در پُشتقائِم رہے گا۔