4 یا کیا وہ اٹھارہ آدمی جِن پر شیلو خ کا بُرج گِرا اور دب کر مَر گئے تُمہاری دانِست میں یروشلِیم کے اَور سب رہنے والوں سے زِیادہ قصُوروار تھے؟O
5 مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ نہیں بلکہ اگر تُم تَوبہ نہ کرو گے تو سب اِسی طرح ہلاک ہو گےO
6 پِھر اُس نے یہ تمثِیل کہی کہ کِسی نے اپنے تاکِستان میں ایک انجِیرکا درخت لگایاتھا O وہ اُس میں پَھل ڈُھونڈنے آیا اور نہ پایاO
7 اِس پر اُس نے باغبان سے کہا کہ دیکھ تِین برس سے مَیں اِس انجِیر کے درخت میں پَھل ڈُھونڈنے آتا ہُوں اور نہیں پاتا O اِسے کاٹ ڈال O یہ زمِین کو بھی کیوں روکے رہے؟O
8 اُس نے جواب میں اُس سے کہا اَے خُداوند اِس سال تو اَور بھی اُسے رہنے دے تاکہ مَیں اُس کے گِرد تھالا کھودُوں اور کھاد ڈالُوںO
9 اگر آگے کو پَھلا تو خَیر نہیں تو اُس کے بعد کاٹ ڈالناO
10 پِھر وہ سبت کے دِن کِسی عِبادت خانہ میں تعلِیم دیتا تھاO