1 تِبرِ یُس قَیصر کی حُکومت کے پندرھویں برس جب پُنطِیُس پِیلا طُس یہُودیہ کا حاکِم تھا اور ہیرود یس گلِیل کا اور اُس کا بھائی فِلپُّس اِتُور یہِّ اور ترخونی تِس کا اور لِسانیا س اَبِلینے کا حاکِم تھاO
2 اور حنّاہ اور کائِفا سردار کاہِن تھے اُس وقت خُدا کا کلام بیابان میں زکریا ہ کے بیٹے یُوحنّا پر نازِل ہُؤاO
3 اور وہ یَرد ن کے سارے گِرد و نواح میں جا کر گُناہوں کی مُعافی کے لِئے تَوبہ کے بپتِسمہ کی مُنادی کرنے لگاO
4 جَیسا یسعیا ہ نبی کے کلام کی کِتاب میں لِکھا ہے کہبیابان میں پُکارنے والے کی آواز آتی ہے کہخُداوند کی راہ تیّار کروOاُس کے راستے سِیدھے بناؤO
5 ہر ایک گھاٹی بھر دی جائے گیاور ہر ایک پہاڑ اور ٹِیلہ نِیچا کِیاجائے گااور جو ٹیڑھا ہے سیدھااور جو اُونچا نِیچا ہے ہموار راستہ بنے گاO
6 اور ہر بشر خُدا کی نجات دیکھے گاO
7 پس جو لوگ اُس سے بپتِسمہ لینے کو نِکل کر آتے تھے وہ اُن سے کہتا تھا اَے سانپ کے بچّو! تُمہیں کِس نے جتایا کہ آنے والے غضب سے بھاگو؟O
8 پس تَوبہ کے مُوافِق پَھل لاؤ اور اپنے دِلوں میں یہ کہنا شرُوع نہ کرو کہ ابرہا م ہمارا باپ ہے کیونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اِن پتّھروں سے ابرہا م کے لِئے اَولاد پَیدا کر سکتا ہےO
9 اور اب تو درختوں کی جڑ پر کُلہاڑا رکھّا ہے O پس جو درخت اچّھا پَھل نہیں لاتا وہ کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہےO
10 لوگوں نے اُس سے پُوچھا پِھر ہم کیا کریں؟O
11 اُس نے جواب میں اُن سے کہا جِس کے پاس دو کُرتے ہوں وہ اُس کو جِس کے پاس نہ ہو بانٹ دے اور جِس کے پاس کھانا ہو وہ بھی اَیسا ہی کرےO
12 اور محصُول لینے والے بھی بپتِسمہ لینے کو آئے اور اُس سے پُوچھا کہ اَے اُستاد ہم کیا کریں؟O
13 اُس نے اُن سے کہا جو تُمہارے لِئے مُقرّرہے اُس سے زِیادہ نہ لیناO
14 اور سِپاہیوں نے بھی اُس سے پُوچھا کہ ہم کیا کریں؟اُس نے اُن سے کہا نہ کِسی پر ظُلم کرو اور نہ کِسی سے ناحق کُچھ لو اور اپنی تنخواہ پر کِفایت کروO
15 جب لوگ مُنتظِرتھے اور سب اپنے اپنے دِل میں یُو حنّا کی بابت سوچتے تھے کہ آیا وہ مسِیح ہے یا نہیںO
16 تو یُوحنّا نے اُن سب سے جواب میں کہا مَیں تو تُمہیں پانی سے بپتِسمہ دیتا ہُوں مگر جو مُجھ سے زورآور ہے وہ آنے والا ہے O مَیں اُس کی جُوتی کا تسمہ کھولنے کے لائِق نہیں O وہ تُمہیں رُوحُ القُدس اور آگ سے بپتسِمہ دے گاO
17 اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے تاکہ وہ اپنے کھلیہان کو خُوب صاف کرے اور گیہُوں کو اپنے کھتّے میں جمع کرے مگر بُھوسی کو اُس آگ میں جلائے گا جو بُجھنے کی نہیںO
18 پس وہ اَور بُہت سی نصیحت کر کے لوگوں کو خُوشخبری سُناتا رہاO
19 لیکن چَوتھائی مُلک کے حاکِم ہیرود یس نے اپنے بھائی فِلِپُّس کی بِیوی ہیرودِ یاس کے سبب سے اور اُن سب بُرائیوں کے باعِث جو ہیرود یس نے کی تِھیں یُوحنّا سے ملامت اُٹھا کرO
20 اِن سب سے بڑھ کر یہ بھی کِیا کہ اُس کو قَید میں ڈالاO
21 جب سب لوگوں نے بپتسِمہ لِیا اور یِسُو ع بھی بپتسِمہ پا کر دُعا کر رہا تھا تو اَیسا ہُؤا کہ آسمان کُھل گیاO
22 اور رُوحُ القُدس جِسمانی صُورت میں کبُوتر کی مانِند اُس پر نازِل ہُؤا اور آسمان سے آواز آئی کہ تُو میرا پیارا بیٹا ہے O تُجھ سے مَیں خُوش ہُوںO
23 جب یِسُو ع خُود تعلِیم دینے لگا قرِیباً تِیس برس کا تھا اور (جَیسا کہ سمجھا جاتا تھا) یُوسف کا بیٹا تھااور وہ عیلی کاO
24 اور وہ متّات کااور وہ لاو ی کا اور وہ ملکی کااور وہ ینّا کا اور وہ یُوسف کاO
25 اور وہ مَتّتِیا ہ کا اور وہ عامُو س کااور وہ ناحُو م کا اور وہ اسلیا ہ کااور وہ نوگہ کاO
26 اور وہ ما عَت کااور وہ مَتّتیا ہ کا اور وہ شِمعی کااور وہ یوسیخ کا اور وہ یودا ہ کاO
27 اور وہ یُوحنّا کا اور وہ ریسا کااور وہ زرُبّابِل کا اور وہ سیالتی ایل کااوروہ نیر ی کاO
28 اور وہ ملکی کااور وہ اَدّی کا اور وہ قوسا م کااور وہ اِلمودا م کا اور وہ عیر کاO
29 اور وہ یشُو ع کا اور وہ الِیعزر کااور وہ یورِ یم کا اور وہ متّات کااور وہ لاو ی کاO
30 اور وہ شمعُو ن کااور وہ یہُودا ہ کا اور وہ یُوسف کااور وہ یو نان کا اور وہ الیا قِیم کاO
31 اور وہ ملے آہ کا اور وہ مِنّاہکا اور وہ متَّتاہ کا اور وہ ناتن کااور وہ داؤُد کاO
32 اور وہ یسّی کااور وہ عوبید کا اور وہ بوعز کااور وہ سلمو ن کا اور وہ نحسون کاO
33 اور وہ عَمّیندا ب کا اور وہ ار نی کااور وہ حصرو ن کا اور وہ فار ص کااور وہ یہُودا ہ کاO
34 اور وہ یعقُو ب کااور وہ اِضحا ق کا اور وہ ابرہا مکا اور وہ تار ہ کا اور وہ نحُور کاO
35 اور وہ سُرو ج کا اور وہ رعُو کااور وہ فلج کا اور وہ عِبر کااور وہ سلح کاO
36 اور وہ قینا ن کااور وہ اَرفکسد کا اور وہ سِم کااور وہ نُوح کا اور وہ لَمک کاO
37 اور وہ متُو سِلح کا اور وہ حَنُو ک کااور وہ یارِد کا اور وہ مَہلل ایل کااور وہ قِینا ن کاO
38 اور وہ انُوس کااور وہ سیت کا اور وہ آد م کااور وہ خُدا کا تھاO