مُکاشفہ 18:1-7 URD

1 اِن باتوں کے بعد مَیں نے ایک اَور فرِشتہ کو آسمان پر سے اُترتے دیکھا جِسے بڑا اِختیار تھا اور زمِین اُس کے جلال سے رَوشن ہو گئی۔

2 اُس نے بڑی آواز سے چِلاّ کر کہا کہ گِر پڑا ۔ بڑا شہر بابل گِر پڑا اور شَیاطِین کا مَسکن اور ہر ناپاک رُوح کا اڈّا اور ہر ناپاک اور مکرُوہ پرِندہ کا اڈّا ہو گیا۔

3 کیونکہ اُس کی حرام کاری کی غضب ناک مَے کے باعِث تمام قَومیں گِر گئی ہیں اور زمِین کے بادشاہوں نے اُس کے ساتھ حرام کاری کی ہے اور دُنیا کے سَوداگر اُس کے عَیش و عِشرت کی بدَولت دَولت مند ہو گئے۔

4 پِھر مَیں نے آسمان میں کِسی اَور کو یہ کہتے سُنا کہاَے میری اُمّت کے لوگو! اُس میں سے نِکل آؤتاکہ تُم اُس کے گُناہوں میں شرِیک نہ ہواور اُس کی آفتوں میں سے کوئی تُم پر نہ آ جائے۔

5 کیونکہ اُس کے گُناہ آسمان تک پُہنچ گئے ہیںاور اُس کی بدکارِیاں خُدا کو یاد آگئی ہیں۔

6 جَیسا اُس نے کِیا وَیسا ہی تُم بھی اُس کے ساتھ کرواور اُسے اُس کے کاموں کا دو چند بدلہ دو ۔جِس قدر اُس نے پِیالہ بھراتُم اُس کے لِئے دُگنا بھر دو۔

7 جِس قدر اُس نے اپنے آپ کو شاندار بنایااور عیّاشی کی تھی اُسی قدر اُس کو عذاب اور غممیں ڈال دوکیونکہ وہ اپنے دِل میں کہتی ہے کہمَیں ملِکہ ہو بَیٹھی ہُوں ۔بیوہ نہیںاور کبھی غم نہ دیکُھوں گی۔