اِستِثنا 32:14-20 URD

14 اور گایوں کا مکّھن اور بھیڑ بکریوں کا دُودھاور برّوں کی چربیاور بسنی نسل کے مینڈھے اوربکرےاور خالِص گیہُوں کا آٹا بھی۔اور تُو انگُور کے خالِص رس کی مَے پِیا کرتا تھا۔

15 لیکن یسُورُو ن موٹا ہو کر لاتیں مارنے لگا۔تُو موٹا ہو کر لدّھڑ ہو گیا ہے اور تُجھ پر چربی چھا گئی ہے۔تب اُس نے خُدا کو جِس نے اُسے بنایا چھوڑدیااور اپنی نجات کی چٹان کی حقارت کی۔

16 اُنہوں نے اجنبی معبُودوں کے باعِث اُسےغَیرت اور مکرُوہات سے اُسے غُصّہ دِلایا۔

17 اُنہوں نے جِنّات کے لِئے جو خُدا نہ تھےبلکہ اَیسے دیوتاؤں کے لِئے جِن سے وہ واقِف نہ تھےیعنی نئے نئے دیوتاؤں کے لِئے جو حال ہی میں ظاہِرہُوئے تھےجِن سے اُن کے باپ دادا کبھی ڈرے نہیں قُربانی کی۔

18 تُو اُس چٹان سے غافِل ہو گیا جِس نے تُجھے پَیداکِیا تھا۔تُو خُدا کو بُھول گیا جِس نے تُجھے خلق کِیا

19 خُداوند نے یہ دیکھ کر اُن سے نفرت کیکیونکہ اُس کے بیٹوں اور بیٹِیوں نے اُسے غُصّہ دِلایا۔

20 تب اُس نے کہا مَیں اپنا مُنہ اُن سے چُھپالُوں گااور دیکھوں گا کہ اُن کا انجام کَیسا ہوگاکیونکہ وہ گردن کش نسلاور بے وفا اَولاد ہیں۔