اِستِثنا 32:18-24 URD

18 تُو اُس چٹان سے غافِل ہو گیا جِس نے تُجھے پَیداکِیا تھا۔تُو خُدا کو بُھول گیا جِس نے تُجھے خلق کِیا

19 خُداوند نے یہ دیکھ کر اُن سے نفرت کیکیونکہ اُس کے بیٹوں اور بیٹِیوں نے اُسے غُصّہ دِلایا۔

20 تب اُس نے کہا مَیں اپنا مُنہ اُن سے چُھپالُوں گااور دیکھوں گا کہ اُن کا انجام کَیسا ہوگاکیونکہ وہ گردن کش نسلاور بے وفا اَولاد ہیں۔

21 اُنہوں نے اُس چِیز کے باعِث جو خُدا نہیں مُجھےغَیرت اور اپنی باطِل باتوں سے مُجھے غُصّہ دِلایا۔سو مَیں بھی اُن کے ذرِیعہ سے جو کوئی اُمّت نہیں اُن کوغَیرت اور ایک نادان قَوم کے ذرِیعہ سے اُنکو غُصّہ دِلاؤُں گا۔

22 اِس لِئے کہ میرے غُصّہ کے مارے آگ بھڑکاُٹھی ہےجو پاتال کی تَہ تک جلتی جائے گیاور زمِین کو اُس کی پَیداوار سمیت بھسم کر دے گیاور پہاڑوں کی بُنیادوں میں آگ لگا دے گی۔

23 مَیں اُن پر آفتوں کا ڈھیرلگاؤُں گااور اپنے تیروں کو اُن پر ختم کرُوں گا۔

24 وہ بُھوک کے مارے گُھل جائیں گے اور شدِیدحرارتاور سخت ہلاکت کا لُقمہ ہوجائیں گےاور مَیں اُن پر درِندوں کے دانتاور زمِین پر کے سرکنے والے کِیڑوں کا زہر چھوڑدُوں گا۔