اِستِثنا 32:36-42 URD

36 کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں کا اِنصاف کرے گااور اپنے بندوں پر ترس کھائے گاجب وہ دیکھے گا کہ اُن کی قُوّت جاتی رہیاور کوئی بھی ۔ نہ قَیدی اور نہ آزاد ۔ باقی بچا۔

37 اور وہ کہے گا اُن کے دیوتا کہاں ہیں؟وہ چٹان کہاں جِس پر اُن کا بھروسا تھا

38 جو اُن کے ذبِیحوں کی چربی کھاتےاور اُن کے تپاون کی مَے پِیتے تھے؟وُہی اُٹھ کر تُمہاری مدد کریں۔وُہی تُمہاری پناہ ہوں۔

39 سو اب تُم دیکھ لو کہ مَیں ہی وہ ہُوںاور میرے ساتھ کوئی دیوتا نہیں۔مَیں ہی مار ڈالتا اور مَیں ہی جِلاتا ہُوں۔مَیں ہی زخمی کرتا اور مَیں ہی چنگا کرتاہُوںاور کوئی نہیں جو میرے ہاتھ سے چُھڑائے۔

40 کیونکہ مَیں اپنا ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھا کرکہتا ہُوں کہ چُونکہ مَیں ابدالآباد زِندہ ہُوں

41 اِس لِئے اگر مَیں اپنی جھلکتی تلوار کو تیزکرُوںاور عدالت کو اپنے ہاتھ میں لے لُوںتو اپنے مُخالِفوں سے اِنتِقام لُوں گااور اپنے کِینہ رکھنے والوں کو بدلہ دُوں گا۔

42 مَیں اپنے تیروں کو خُون پِلا پِلا کر مست کردُ وں گااور میری تلوار گوشت کھائے گی۔وہ خُون مقتُولوں اور اسِیروں کااور وہ گوشت دُشمن کے سرداروں کے سر کا ہو گا۔