1 اور مَردِ خُدا مُوسیٰ نے جو دُعایِ خَیر دے کر اپنی وفات سے پہلے بنی اِسرائیل کو برکت دی وہ یہ ہے۔
2 اور اُس نے کہا :-خُداوند سِینا سے آیااور شعِیر سے اُن پر آشکارا ہُؤا۔وہ کوہِ فاران سے جلوہ گرہُؤااور لاکھوں قُدسِیوں میں سے آیا۔اُس کے دہنے ہاتھ پر اُن کے لِئے آتشی شرِیعت تھی۔
3 وہ بے شک قَوموں سے مُحبّت رکھتا ہے۔اُس کے سب مُقدّس لوگ تیرے ہاتھ میںہیںاور وہ تیرے قدموں میں بَیٹھے۔ایک ایک تیری باتوں سے مُستفِیض ہو گا۔
4 مُوسیٰ نے ہم کو شرِیعتاور یعقُوب کی جماعت کے لِئے مِیراث دی
5 اور وہ اُس وقت یسُورُون میں بادشاہ تھاجب قَوم کے سرداراِکٹھّےاور اِسرا ئیل کے قبِیلے جمع ہُوئے۔