اِستِثنا 33:14-20 URD

14 اور سُورج کے پکائے ہُوئے بیش بہا پَھلاور چاند کی اُگائی ہُوئی بیش قِیمت چِیزیں

15 اور قدِیم پہاڑوں کی بیش قِیمت چِیزیںاور ابدی پہاڑِیوں کی بیش قِیمت چِیزیں

16 اور زمِین اور اُس کی معمُوری کی بیش قِیمت چِیزیںاور اُس کی خُوشنُودی جو جھاڑی میں رہتا تھا۔اِن سب کے اِعتبار سے یُوسف کے سرپریعنی اُسی کے سر کے چاند پر جو اپنے بھائیوں سے جُدارہا برکت نازِل ہو!

17 اُس کے بَیل کے پہلوٹھے کی سی اُس کی شَوکتہے اور اُس کے سِینگ جنگلی سانڈ کے سےہیں۔اُن ہی سے وہ سب قَوموں کو بلکہ زمِین کی اِنتہا کےلوگوں کو دھکیلے گا۔وہ افرائِیم کے لاکھوں لاکھاور منسّی کے ہزاروں ہزار ہیں۔

18 اور زبُولُون کے بارے میں اُس نے کہا:-اَے زبُولُون ! تُو اپنے باہر جاتے وقتاور اَے اِشکار ! تُو اپنے خَیموں میں خُوش رہ۔

19 وہ لوگوں کو پہاڑوں پربُلائیں گےاور وہاں صداقت کی قُربانیاں گُذرانیں گےکیونکہ وہ سمُندروں کے فَیضاور ریت کے چُھپے ہُوئے خزانوں سے بہرہ ور ہوںگے۔

20 اور جد کے حق میں اُس نے کہا:-جو کوئی جد کو بڑھائے وہ مُبارک ہو۔وہ شیرنی کی طرح رہتا ہےاور بازُو بلکہ سر کے چاند تک کو پھاڑ ڈالتا ہے۔