حِزقی ایل 17:20-24 URD

20 اور مَیں اپنا جال اُس پر پَھیلاؤُں گا اور وہ میرے پھندے میں پکڑا جائے گا اور مَیں اُسے بابل کو لے آؤُں گااور جو میرا گُناہ اُس نے کِیا ہے اُس کی بابت مَیں وہاں اُس سے حُجّت کرُوں گا۔

21 اور اُس کے لشکر کے سب فراری تلوار سے قتل ہوں گے اورجو بچ رہیں گے وہ چاروں طرف پراگندہ ہو جائیں گے اور تُم جانو گے کہ مَیں خُداوند نے یہ فرمایا ہے۔

22 خُداوند خُدا فرماتا ہےمَیں بھی دیودار کی بُلند چوٹی لُوں گا اور اُسےلگاؤُں گا ۔پِھر اُس کی نرم شاخوں میں سے ایک کونپل کاٹلُوں گااور اُسے ایک اُونچے اور بُلند پہاڑ پر لگاؤُں گا۔

23 مَیں اُسے اِسرائیل کے اُونچے پہاڑ پر لگاؤُں گااوروہ شاخیں نِکالے گا اور پَھل لائے گااور عالِی شان دیودار ہو گااور ہر قِسم کے پرِندے اُس کے نِیچے بسیں گے ۔وہ اُس کی ڈالِیوں کے سایہ میں بسیرا کریں گے۔

24 اور مَیدان کے سب درخت جانیں گےکہ مَیں خُداوند نےبڑے درخت کو پست کِیااور چھوٹے درخت کو بُلند کِیا ۔ہرے درخت کو سُکھا دِیا اور سُوکھے درخت کوہرا کِیا ۔مَیں خُداوند نے فرمایا اور کر دِکھایا۔