نحمیاہ 4:16-22 URD

16 اور اَیسا ہُؤا کہ اُس دِن سے میرے آدھے نَوکر کام میں لگ جاتے اور آدھے برچھیاں اور ڈھالیں اور کمانیں لِئے اور بکتر پہنے رہتے تھے اور وہ جو حاکِم تھے یہُودا ہ کے سارے خاندان کے پِیچھے مَوجُود رہتے تھے۔

17 سو جو لوگ دِیوار بناتے تھے اور جو بوجھ اُٹھاتے اورڈھوتے تھے ہر ایک اپنے ایک ہاتھ سے کام کرتا تھا اوردُوسرے میں اپنا ہتھیار لِئے رہتا تھا۔

18 اور مِعماروں میں سے ہر ایک آدمی اپنی تلوار اپنی کمرسے باندھے ہُوئے کام کرتا تھا اور وہ جو نرسِنگا پھُونکتاتھا میرے پاس رہتا تھا۔

19 اور مَیں نے امِیروں اور حاکِموں اور باقی لوگوں سے کہا کہ کام تو بڑا اور پَھیلا ہُؤا ہے اور ہم دِیوارپر الگ الگ ایک دُوسرے سے دُور رہتے ہیں۔

20 سو جِدھر سے نرسِنگا تُم کو سُنائی دے اُدھر ہی تُم ہمارے پاس چلے آنا ۔ ہمارا خُدا ہمارے لِئے لڑے گا۔

21 یُوں ہم کام کرتے رہے اور اُن میں سے آدھے لوگ پَوپھٹنے کے وقت سے تاروں کے دِکھائی دینے تک برچھیاں لِئے رہتے تھے۔

22 اور مَیں نے اُسی مَوقع پر لوگوں سے یہ بھی کہہ دِیاتھا کہ ہر شخص اپنے نَوکر کولے کر یروشلیِم میں رات کاٹا کرے تاکہ رات کو وہ ہمارے لِئے پہرا دِیا کریں اور دِن کو کام کریں۔