پَیدایش 16:8-14 URD

8 اور اُس نے کہا اَے سارَ ی کی لَونڈی ہاجرہ تُو کہاں سے آئی اور کدھر جاتی ہے؟اُس نے کہا کہ مَیں اپنی بی بی سارَ ی کے پاس سے بھاگ آئی ہُوں۔

9 خُداوند کے فرِشتہ نے اُس سے کہا کہ تُو اپنی بی بی کے پاس لَوٹ جا اور اپنے کو اُس کے قبضہ میں کر دے۔

10 اور خُداوند کے فرِشتہ نے اُس سے کہا کہ مَیں تیری اَولاد کو بُہت بڑھاؤں گا یہاں تک کہ کثرت کے سبب سے اُس کا شُمار نہ ہو سکے گا۔

11 اور خُداوند کے فرِشتہ نے اُس سے کہا کہ تُو حامِلہ ہے اور تیرے بیٹا ہو گا ۔ اُس کا نام اِسمٰعیل رکھنا اِس لِئے کہ خُداوند نے تیرا دُکھ سُن لِیا۔

12 وہ گورخر کی طرح آزاد مَرد ہو گا ۔ اُس کا ہاتھ سب کے خِلاف اور سب کے ہاتھ اُس کے خِلاف ہوں گے اور وہ اپنے سب بھائِیوں کے سامنے بسا رہے گا۔

13 اور ہاجرہ نے خُداوند کا جِس نے اُس سے باتیں کِیں اتاا یل روئی نام رکھّایعنی اَے خُدا تُو بصیر ہے کیونکہ اُس نے کہا کیا مَیں نے یہاں بھی اپنے دیکھنے والے کو جاتے ہُوئے دیکھا؟۔

14 اِسی سبب سے اُس کنوئیں کا نام بیر لحی روئی پڑ گیا ۔ وہ قادِس اور برِد کے درمِیان ہے۔