پَیدایش 18:7-13 URD

7 اور ابرہام گلّہ کی طرف دَوڑا اور ایک موٹا تازہ بچھڑا لا کر ایک جوان کو دِیا اور اُس نے جلدی جلدی اُسے تیّار کِیا۔

8 پِھر اُس نے مکّھن اور دُودھ اور اُس بچھڑے کو جو اُس نے پکوایا تھا لے کر اُن کے سامنے رکھّا اور آپ اُن کے پاس درخت کے نِیچے کھڑا رہا اور اُنہوں نے کھایا۔

9 پِھر اُنہوں نے اُس سے پُوچھا کہ تیری بِیوی سارہ کہاں ہے؟اُس نے کہا وہ ڈیرے میں ہے۔

10 تب اُس نے کہا مَیں پِھر موسم ِبہار میں تیرے پاس آؤں گا اور دیکھ تیری بِیوی سارہ کے بیٹا ہو گا ۔اُس کے پِیچھے ڈیرے کا دروازہ تھا ۔ سارہ وہاں سے سُن رہی تھی۔

11 اور ابرہام اور سارہ ضعِیف اور بڑی عُمر کے تھے اور سارہ کی وہ حالت نہیں رہی تھی جو عَورتوں کی ہوتی ہے۔

12 تب سارہ نے اپنے دِل میں ہنس کر کہا کیا اِس قدر عُمر رسِیدہ ہونے پر بھی میرے لِئے شادمانی ہو سکتی ہے حالانکہ میرا خاوند بھی ضعِیف ہے؟۔

13 پِھر خُداوند نے ابرہام سے کہا کہ سارہ کیوں یہ کہہ کر ہنسی کہ کیا میرے جو اَیسی بُڑھیا ہو گئی ہُوں واقِعی بیٹا ہو گا؟۔