پَیدایش 25:23-29 URD

23 خُداوند نے اُسے کہادو قومیں تیرے پیٹ میں ہیںاور دو قبیلے تیرے بطن سے نِکلتے ہی الگ الگ ہو جائیں گےاور ایک قبیلہ دُوسرے قبیلہ سے زورآور ہو گااور بڑا چھوٹے کی خِدمت کرے گا۔

24 اور جب اُس کے وضعِ حمل کے دِن پُورے ہُوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ اُس کے پیٹ میں تَوأم ہیں۔

25 اور پہلا جو پَیدا ہُؤا تو سُرخ تھا اور اُوپر سے اَیسا جَیسے پشمِینہ اور اُنہوں نے اُس کا نام عیسو رکھّا۔

26 اُس کے بعد اُس کا بھائی پَیدا ہُؤا اور اُس کا ہاتھ عیسو کی ایڑی کو پکڑے ہُوئے تھا اور اُس کا نام یعقُوب رکھّا گیا ۔ جب وہ رِبقہ سے پَیدا ہُوئے تو اِضحاق ساٹھ برس کا تھا۔

27 اور وہ لڑکے بڑھے اور عیسو شِکار میں ماہِر ہو گیا اور جنگل میں رہنے لگا اور یعقُوب سادہ مِزاج ڈیروں میں رہنے والا آدمی تھا۔

28 اور اِضحا ق عیسو کو پیار کرتا تھا کیونکہ وہ اُس کے شِکار کا گوشت کھاتا تھا اور رِبقہ یعقُوب کو پیار کرتی تھی۔

29 اور یعقُوب نے دال پکائی اور عیسو جنگل سے آیا اور بے دَم ہو رہا تھا۔