پَیدایش 4:17-23 URD

17 اور قائِن اپنی بِیوی کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے حنُو ک پَیدا ہُؤا اور اُس نے ایک شہربسایا اور اُس کا نام اپنے بیٹے کے نام پر حنُوک رکھّا۔

18 اور حنُوک سے عیراد پَیدا ہُؤا اور عیراد سے محو یاایل پَیدا ہُؤا اور محویاا یل سے متوسا ایل پَیدا ہُؤا اور متوسا ایل سے لمک پَیدا ہُؤا۔

19 اور لمک دو عَورتیں بیاہ لایا ۔ ایک کا نام عدّہ اور دُوسری کا نام ضِلّہ تھا۔

20 اور عدّہ کے یابل پَیدا ہُؤا ۔ وہ اُن کا باپ تھا جو خَیموں میں رہتے اور جانور پالتے ہیں۔

21 اور اُس کے بھائی کا نام یوبل تھا ۔ وہ بِین اور بانسلی بجانے والوں کا باپ تھا۔

22 اور ضِلّہ کے بھی توبلقائِن پَیدا ہُؤا جو پِیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والا تھا اور نعمہ توبلقائِن کی بہن تھی۔

23 اور لمک نے اپنی بِیویوں سے کہا کہاَے عدّہ اور ضِلّہ میری بات سُنواَے لمک کی بِیویو میرے سخن پر کان لگاؤ۔مَیں نے ایک مَرد کو جِس نے مُجھے زخمی کِیا مارڈالا اور ایک جوان کو جِس نے میرے چوٹ لگائی قتل کر ڈالا۔