7 لَعنت اُن کے غضب پر کیونکہ وہ تُند تھااور اُن کے قہر پر کیونکہ وہ سخت تھا ۔مَیں اُنہیں یعقُوب میں الگ الگ اور اِسرائیل میں پراگندہ کر دُوں گا ۔
8 اَے یہُوداہ ! تیرے بھائی تیری مدح کریں گےتیرا ہاتھ تیرے دُشمنوں کی گردن پر ہو گا ۔تیرے باپ کی اَولاد تیرے آگے سرنِگُوں ہو گی۔
9 یہُوداہ شیرِ بَبر کا بچّہ ہے۔اَے میرے بیٹے! تُو شِکار مار کر چل دِیا ہے۔وہ شیرِ بَبر بلکہ شیرنی کی طرحدَبک کر بَیٹھ گیا ۔ کَون اُسے چھیڑے؟
10 یہُوداہ سے سلطنت نہیں چھُوٹے گیاور نہ اُس کی نسل سے حُکومت کا عصا موقُوف ہو گا۔جب تک شِیلو ہ نہ آئےاورقَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی
11 وہ اپنا جوان گدھا انگُور کے درخت سےاور اپنی گدھی کا بچّہ اعلےٰ درجہ کے انگُور کے درخت سےباندھا کرے گا۔ وہ اپنا لِباس مَے میںاور اپنی پوشاک آب ِانگُور میں دھویا کرے گا
12 اُس کی آنکھیں مَے کے سبب سے لالاور اُس کے دانت دُودھ کی وجہ سے سفید رہا کریں گے
13 زبُولُون سمُندر کے کنارے بسے گااور جہازوں کے لِئے بندر کا کام دے گا ۔اور اُس کی حد صَیدا تک پَھیلی ہو گی۔