18 اور مغرِب کی طرف اپنے دَلوں کے مُطابِق افرائِیم کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں ۔ اورعمِّیہُود کا بیٹا الِیسمع بنی افرائِیم کا سردار ہو۔
19 اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ چالِیس ہزار پانچ سَو تھے۔
20 اور اِن کے قریب منسّی کا قبِیلہ ہو اور فداہصُو ر کا بیٹا جَملی ایل بنی منسّی کا سردار ہو۔
21 اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے بتِّیس ہزار دو سو تھے۔
22 پِھر بنیمِین کا قبِیلہ ہو اور جدعُونی کا بیٹا اَبدان بنی بنیمِین کا سردار ہو۔
23 اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ پَینتِیس ہزار چار سَو تھے۔
24 سو جِتنے افرائِیم کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مُطابِق گِنے گئے وہ ایک لاکھ آٹھ ہزار ایک سَو تھے ۔کُوچ کے وقت تِیسری نَوبت اِن لوگوں کی ہو۔