گِنتی 21:17-23 URD

17 تب اِسرائیل نے یہ گِیت گایا :-اَے کُنوئیں! تُو اُبل آ ۔تُم اِس کُنوئیں کی تعریف گاؤ۔

18 یہ وُہی کُنواں ہے جِسے رئِیسوں نے بنایااور قَوم کے امِیروں نےاپنے عصا اور لاٹِھیوں سے کھودا۔تب وہ اُس دشت سے متّنہ کو گئے۔

19 اور متّنہ سے نحلی ایل کو اور نحلی ایل سے بامات کو۔

20 اور بامات سے اُس وادی میں پُہنچ کر جو موآب کے مَیدان میں ہے پِسگہ کی اُس چوٹی تک نِکل گئے جہاں سے یشِیمو ن نظر آتا ہے۔

21 اور اِسرائیلِیوں نے امورِیوں کے بادشاہ سِیحو ن کے پاس ایلچی روانہ کِئے اور یہ کہلا بھیجا کہ۔

22 ہم کو اپنے مُلک سے گُذر جانے دے ۔ ہم کھیتوں اور انگُور کے باغوں میں نہیں گُھسیں گے اور نہ کُنوؤں کا پانی پِئیں گے بلکہ شاہراہ سے سِیدھے چلے جائیں گے جب تک تیری حدّ کے باہر نہ ہو جائیں۔

23 پر سِیحو ن نے اِسرائیلِیوں کو اپنی حدّ میں سے گُذرنے نہ دِیا بلکہ سِیحو ن اپنے سب لوگوں کو اِکٹّھا کر کے اِسرائیلِیوں کے مُقابلہ کے لِئے بیابان میں پُہنچا اور اُس نے یَہض میں آ کر اِسرائیلِیوں سے جنگ کی۔