یشُوع 15:10-16 URD

10 اور بعلہ سے ہو کر مغرِب کی سِمت کوہِ شعیر کو پِھری اور کوہِ یعرِیم کے جو کسلُو ن بھی کہلاتا ہے شِمالی دامن کے پاس سے گُذر کر بَیت شمس کی طرف اُترتی ہُوئی تِمنہ کو گئی۔

11 اور وہاں سے وہ حد عقروُ ن کے شِمال کو جا نِکلی ۔ پِھر وہ سِکرُو ن سے ہو کر کوہِ بعلہ کے پاس سے گُذرتی ہُوئی یبنی ایل پر جا نِکلی اور اِس حد کا خاتِمہ سمُندر پر ہُؤا۔

12 اور مغرِبی سرحدبڑا سمُندر اور اُس کا ساحِل تھا ۔بنی یہُوداہ کی چاروں طرف کی حد اُن کے گھرانوں کے مُطابِق یِہی ہے۔

13 اور یشُوع نے اُس حُکم کے مُطابِق جو خُداوند نے اُسے دِیا تھا یُفنّہ کے بیٹے کالِب کو بنی یہُوداہ کے درمِیان عناق کے باپ اربع کا شہر قریت اربع جو حبرُو ن ہے حِصّہ دِیا۔

14 سو کالِب نے وہاں سے عنا ق کے تِینوں بیٹوں یعنی سیسی اور اخِیما ن اور تلمی کو جو بنی عناق ہیں نِکال دِیا۔

15 اور وہ وہاں سے دبِیر کے باشِندوں پر چڑھ گیا ۔ دبِیر کا قدِیمی نام قریت سِفر تھا۔

16 اور کالِب نے کہا جو کوئی قریت سِفر کو مار کراُس کو سر کر لے اُسے مَیں اپنی بیٹی عکسہ بیاہ دُوں گا۔