۱-سموئیل 13:3-9 URD

3 اور یُونتن نے فِلستِیوں کی چَوکی کے سِپاہِیوں کو جو جِبع میں تھے قتل کر ڈالا اور فِلستِیوں نے یہ سُنا اور ساؤُل نے سارے مُلک میں نرسِنگا پُھنکوا کر کہلا بھیجا کہ عِبرانی لوگ سُنیں۔

4 اور سارے اِسرا ئیل نے یہ کہتے سُنا کہ ساؤُل نے فِلستِیوں کی چَوکی کے سِپاہی مار ڈالے اور یہ بھی کہ اِسرا ئیل سے فلِستِیوں کو نفرت ہو گئی ہے۔ سو لوگ ساؤُل کے پِیچھے چل کر جِلجا ل میں جمع ہو گئے۔

5 اور فِلستی اِسرائیلِیوں سے لڑنے کو اِکٹّھے ہُوئے یعنی تِیس ہزار رتھ اور چھ ہزار سوار اور ایک انبوہِ کثِیر جَیسے سمُندر کے کنارے کی ریت ۔ سو وہ چڑھ آئے اور مِکما س میں بَیت آو ن کے مشرِق کی طرف خَیمہ زن ہُوئے۔

6 جب بنی اِسرائیل نے دیکھا کہ وہ آفت میں مُبتلا ہو گئے کیونکہ لوگ پریشان تھے تو وہ غاروں اور جھاڑِیوں اور چٹانوں اور گڑھیوں اور گڑھوں میں جا چُھپے۔

7 اور بعض عِبرانی یَرد ن کے پار جد اور جِلعاد کے عِلاقہ کو چلے گئےپر ساؤُل جِلجا ل ہی میں رہا اور سب لوگ کانپتے ہُوئے اُس کے پِیچھے پِیچھے رہے۔

8 اور وہ وہاں سات دِن سموئیل کے مُقرّرہ وقت کے مُطابِق ٹھہرا رہا پر سموئیل جِلجا ل میں نہ آیا اور لوگ اُس کے پاس سے اِدھر اُدھر ہو گئے۔

9 تب ساؤُل نے کہا سوختنی قُربانی اور سلامتی کی قُربانِیوں کو میرے پاس لاؤ۔ سو اُس نے سوختنی قُربانی گُذرانی۔