12 اور یہُوسفط بُہت ہی بڑھا اور اُس نے یہُودا ہ میں قلعے اور ذخِیرہ کے شہر بنائے۔
13 اور یہُودا ہ کے شہروں میں اُس کے بُہت سے کاروباراور یروشلیِم میں اُس کے جنگی مَرد یعنی زبردست سُورما تھے۔
14 اور اُن کا شُمار اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُوافِق یہ تھا ۔ یہُودا ہ میں سے ہزاروں کے سردار یہ تھے ۔ سردار عدنہ اور اُس کے ساتھ تِین لاکھ زبردست سُورما۔
15 اور اُس سے دُوسرے درجہ پر سردار یہُوحنا ن اور اُس کے ساتھ دو لاکھ اسّی ہزار۔
16 اور اُس سے نِیچے عمسیا ہ بِن زِکر ی تھا جِس نے اپنے کو بخُوشی خُداوند کے لِئے پیش کِیا تھا اور اُس کے ساتھ دو لاکھ زبردست سُورما تھے۔
17 اور بِنیمِین میں سے الِید ع ایک زبردست سُورما تھا اور اُس کے ساتھ کمان اور سِپر سے مُسلّح دو لاکھ تھے۔
18 اور اُس سے نِیچے یہُوز بد تھا اور اُس کے ساتھ ایک لاکھ اسّی ہزار تھے جو جنگ کے لِئے تیّار رہتے تھے۔