۲-سلاطِین 13:1-6 URD

1 اور شاہِ یہُودا ہ اخزیا ہ کے بیٹے یُوآ س کے تیئِیسویں برس سے یاہُو کا بیٹا یہُوآ خز سامرِ یہ میں اِسرا ئیل پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سترہ برس سلطنت کی۔

2 اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گُناہوں کی پَیروی کی جِن سے اُس نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کرایا ۔ اُس نے اُن سے کنارہ نہ کِیا۔

3 اور خُداوند کا غُصّہ بنی اِسرائیل پر بھڑکا اور اُس نے اُن کو بار بار شاہِ ارا م حزا ئیل اور حزا ئیل کے بیٹے بِن ہدد کے قابُو میں کر دِیا۔

4 اور یہُوآ خز خُداوند کے حضُور گِڑگِڑایا اور خُداوند نے اُس کی سُنی کیونکہ اُس نے اِسرا ئیل کی مظلُومی کو دیکھا کہ ارا م کا بادشاہ اُن پر کَیسا ظُلم کرتا ہے۔

5 (اور خُداوند نے بنی اِسرائیل کو ایک نجات دینے والا عِنایت کِیا ۔ سو وہ ارامیوں کے ہاتھ سے نِکل گئے اور بنی اِسرائیل پہلے کی طرح اپنے ڈیروں میں رہنے لگے۔

6 تَو بھی اُنہوں نے یرُبعا م کے گھرانے کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کرایا کنارہ کشی نہ کی بلکہ اُن ہی پر چلتے رہے اور یسِیرت بھی سامرِ یہ میں رہی)۔