۲-سلاطِین 13:2-8 URD

2 اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گُناہوں کی پَیروی کی جِن سے اُس نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کرایا ۔ اُس نے اُن سے کنارہ نہ کِیا۔

3 اور خُداوند کا غُصّہ بنی اِسرائیل پر بھڑکا اور اُس نے اُن کو بار بار شاہِ ارا م حزا ئیل اور حزا ئیل کے بیٹے بِن ہدد کے قابُو میں کر دِیا۔

4 اور یہُوآ خز خُداوند کے حضُور گِڑگِڑایا اور خُداوند نے اُس کی سُنی کیونکہ اُس نے اِسرا ئیل کی مظلُومی کو دیکھا کہ ارا م کا بادشاہ اُن پر کَیسا ظُلم کرتا ہے۔

5 (اور خُداوند نے بنی اِسرائیل کو ایک نجات دینے والا عِنایت کِیا ۔ سو وہ ارامیوں کے ہاتھ سے نِکل گئے اور بنی اِسرائیل پہلے کی طرح اپنے ڈیروں میں رہنے لگے۔

6 تَو بھی اُنہوں نے یرُبعا م کے گھرانے کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کرایا کنارہ کشی نہ کی بلکہ اُن ہی پر چلتے رہے اور یسِیرت بھی سامرِ یہ میں رہی)۔

7 اور اُس نے یہُوآ خز کے لِئے لوگوں میں سے صِرف پچاس سوار اور دس رتھ اور دس ہزار پِیادے چھوڑے اِس لِئے کہ ارا م کے بادشاہ نے اُن کو تباہ کر ڈالا اور رَوند رَوند کر خاک کی مانِند کر دِیا۔

8 اور یہُوآ خز کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا اور اُس کی قُوّت سو کیا وہ اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟۔