۲-سلاطِین 13:9-15 URD

9 اور یہُوآ خز اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے اُسے سامر یہ میں دفن کِیا اور اُس کا بیٹا یُوآس اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

10 اور شاہِ یہُودا ہ یُوآ س کے سَینتیسویں برس یہُوآ خز کا بیٹا یہُوآ س سامرِ یہ میں اِسرا ئیل پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سولہ برس سلطنت کی۔

11 اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے ا ِسرا ئیل سے گُناہ کرایا باز نہ آیا بلکہ اُن ہی پر چلتا رہا۔

12 اور یُوآ س کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا اور اُس کی قُوّت جِس سے وہ شاہِ یہُودا ہ امصِیا ہ سے لڑا سو کیا وہ اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟۔

13 اور یُوآ س اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور یرُبعا م اُس کے تخت پر بَیٹھا اور یُوآ س سامرِ یہ میں اِسرا ئیل کے بادشاہوں کے ساتھ دفن ہُؤا۔

14 اور الِیشع کو وہ مرض لگا جِس سے وہ مَر گیا اور شاہِ اِسرا ئیل یُوآ س اُس کے پاس گیا اور اُس کے اُوپر رو کر کہنے لگا اَے میرے باپ! اَے میرے باپ! اِسرا ئیل کے رتھ اور اُس کے سوار!۔

15 اور الِیشع نے اُس سے کہا تِیر و کمان لے لے ۔ سو اُس نے اپنے لِئے تِیر و کمان لے لِیا۔