۲-سلاطِین 17:5-11 URD

5 اور شاہِ اسُور نے ساری مملکت پر چڑھائی کی اور سامرِ یہ کو جا کر تِین برس اُسے گھیرے رہا۔

6 اور ہُو سِیع کے نویں برس شاہِ اسُور نے سامرِ یہ کو لے لِیا اور اِسرا ئیل کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا اور اُن کو خلح میں اور جَوزا ن کی ندی خابُور پر اور مادیوں کے شہروں میں بسایا۔

7 اور یہ اِس لِئے ہُؤا کہ بنی اِسرائیل نے خُداوند اپنے خُدا کے خِلاف جِس نے اُن کو مُلکِ مِصر سے نِکال کر شاہِ مِصر فرعو ن کے ہاتھ سے رہائی دی تھی گُناہ کِیا اور غَیر معبُودوں کا خَوف مانا۔

8 اور اُن قَوموں کے آئِین پر جِن کو خُداوند نے بنی اِسرائیل کے آگے سے خارِج کِیا اور اِسرا ئیل کے بادشاہوں کے آئِین پر جو اُنہوں نے خُود بنائے تھے چلتے رہے۔

9 اور بنی اِسرائیل نے خُداوند اپنے خُدا کے خِلاف چُھپ کر وہ کام کِئے جو بھلے نہ تھے اور اُنہوں نے اپنے سب شہروں میں نِگہبانوں کے بُرج سے فصِیلدار شہر تک اپنے لِئے اُونچے مقام بنائے۔

10 اور ہر ایک اُونچے پہاڑ پر اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے اُنہوں نے اپنے لِئے سُتُونوں اور یسِیرتوں کو نصب کِیا۔

11 اور وہِیں اُن سب اُونچے مقاموں پر اُن قَوموں کی مانِند جِن کو خُداوند نے اُن کے سامنے سے دفع کِیا بخُور جلایا اور خُداوند کو غُصّہ دِلانے کے لِئے شرارتیں کِیں۔