۲-سلاطِین 8:14-20 URD

14 پِھروہ الِیشع سے رُخصت ہُؤا اور اپنے آقا کے پاس آیا ۔ اُس نے پُوچھا الِیشع نے تُجھ سے کیا کہا؟اُس نے جواب دِیا کہ اُس نے مُجھے بتایا کہ تُو ضرُور شِفا پائے گا۔

15 اور دُوسرے دِن اَیسا ہُؤا کہ اُس نے بالا پوش کو لِیا اور اُسے پانی میں بھگو کر اُس کے مُنہ پر تان دِیا اَیسا کہ وہ مر گیااور حزائیل اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔

16 اور شاہِ اِسرا ئیل اخی ا ب کے بیٹے یُورا م کے پانچویں سال جب یہُوسفط یہُودا ہ کا بادشاہ تھا شاہِ یہُودا ہ یہُوسفط کا بیٹا یہُورا م سلطنت کرنے لگا۔

17 اور جب وہ سلطنت کرنے لگا تو بتِّیس برس کا تھا اور اُس نے یروشلیِم میں آٹھ برس بادشاہی کی۔

18 اور وہ بھی اخی ا ب کے گھرانے کی طرح اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی راہ پر چلا کیونکہ اخی ا ب کی بیٹی اُس کی بِیوی تھی اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی۔

19 تَو بھی خُداوند نے اپنے بندہ داؤُُٔد کی خاطِر نہ چاہا کہ یہُودا ہ کو ہلاک کرے کیونکہ اُس نے اُس سے وعدہ کِیا تھا کہ وہ اُسے اُس کی نسل کے واسطے ہمیشہ کے لِئے ایک چراغ دے گا۔

20 اُسی کے دِنوں میں ادُو م یہُودا ہ کی اِطاعت سے مُنحرِف ہو گیا اور اُنہوں نے اپنے لِئے ایک بادشاہ بنا لِیا۔