۲-سموئیل 23:14-20 URD

14 اور داؤُد اُس وقت گڑھی میں تھا اور فِلستِیوں کے پہرے کی چَوکی بَیت لحم میں تھی۔

15 اور داؤُد نے ترستے ہُوئے کہا اَے کاش کوئی مُجھے بَیت لحم کے اُس کُنوئیں کا پانی پِینے کو دیتا جو پھاٹک کے پاس ہے!۔

16 اور اُن تِینوں بہادُروں نے فِلستِیوں کے لشکر میں سے جا کر بَیت لحم کے کنُوئیں سے جو پھاٹک کے برابر ہے پانی بھر لِیا اور اُسے داؤُد کے پاس لائے لیکن اُس نے نہ چاہا کہ پِئے بلکہ اُسے خُداوند کے حضُور اُنڈیل دِیا۔

17 اور کہنے لگا اَے خُداوند مُجھ سے یہ ہرگِز نہ ہو کہ مَیں اَیسا کرُوں۔ کیا مَیں اُن لوگوں کا خُون پِیُوں جِنہوں نے اپنی جان جوکھوں میں ڈالی؟ اِسی لِئے اُس نے نہ چاہا کہ اُسے پِئے ۔اُن تِینوں بہادُروں نے اَیسے اَیسے کام کِئے۔

18 اور ضرویا ہ کے بیٹے یُوآب کا بھائی ابِیشے اُن تِینوں میں افضل تھا ۔ اُس نے تِین سَو پر اپنا بھالا چلا کر اُن کو قتل کِیا اور تِینوں میں نامی تھا۔

19 کیا وہ اُن تِینوں میں مُعزّز نہ تھا؟ اِسی لِئے وہ اُن کا سردار ہُؤا تَو بھی وہ اُن پہلے تِینوں کے برابر نہیں ہونے پایا۔

20 اور یہو یدع کا بیٹا بنایا ہ قبضِیل کے ایک سُورما کا بیٹا تھا جِس نے بڑے بڑے کام کِئے تھے ۔ اِس نے موآب کے اری ایل کے دونوں بیٹوں کو قتل کِیا اور جا کر برف کے مَوسم میں ایک غار کے بِیچ ایک شیرِ بَبر کو مارا۔