احبار 6:17-23 UGV

17 اُسے پکانے کے لئے اُس میں خمیر نہ ڈالا جائے۔ مَیں نے جلنے والی قربانیوں میں سے یہ حصہ اُن کے لئے مقرر کیا ہے۔ یہ گناہ کی قربانی اور قصور کی قربانی کی طرح نہایت مُقدّس ہے۔

18 ہارون کی اولاد کے تمام مرد اُسے کھائیں۔ یہ اصول ابد تک قائم رہے۔ جو بھی اُسے چھوئے گا وہ مخصوص و مُقدّس ہو جائے گا۔“

19 رب نے موسیٰ سے کہا،

20 ”جب ہارون اور اُس کے بیٹوں کو امام کی ذمہ داری اُٹھانے کے لئے مخصوص کر کے تیل سے مسح کیا جائے گا تو وہ ڈیڑھ کلو گرام بہترین میدہ پیش کریں۔ اُس کا آدھا حصہ صبح کو اور آدھا حصہ شام کے وقت پیش کیا جائے۔ وہ غلہ کی یہ نذر روزانہ پیش کریں۔

21 اُسے تیل کے ساتھ ملا کر توے پر پکانا ہے۔ پھر اُسے ٹکڑے ٹکڑے کر کے غلہ کی نذر کے طور پر پیش کرنا۔ اُس کی خوشبو رب کو پسند ہے۔

22 یہ قربانی ہمیشہ ہارون کی نسل کا وہ آدمی پیش کرے جسے مسح کر کے امامِ اعظم کا عُہدہ دیا گیا ہے، اور وہ اُسے پورے طور پر رب کے لئے جلا دے۔

23 امام کی غلہ کی نذر ہمیشہ پورے طور پر جلانا۔ اُسے نہ کھانا۔“