1 جب صِدقیاہ بن یوسیاہ یہوداہ کے تخت پر بیٹھ گیا تو رب یرمیاہ سے ہم کلام ہوا۔
2 رب نے مجھے فرمایا،”اپنے لئے جوا اور اُس کے رسّے بنا کر اُسے اپنی گردن پر رکھ لے!
3 پھر ادوم، موآب، عمون، صور اور صیدا کے شاہی سفیروں کے پاس جا جو اِس وقت یروشلم میں صِدقیاہ بادشاہ کے پاس جمع ہیں۔
4 اُن کے ہاتھ اُن کے بادشاہوں کو پیغام بھیج، ’رب الافواج جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے کہ