ہوسیعَِ 2 URD

1 اپنے بھائِیوں سے عمّی کہو اور اپنی بہِنوں سے رُحامہ۔

بے وفا جمُر -بے وفا اِسرا ئیل

2 تُم اپنی ماں سے حُجّت کرو کیونکہ نہ وہ میری بِیوی ہے اور نہ مَیں اُس کا شَوہر ہُوں کہ وہ اپنی بدکاری اپنے سامنے سے اور اپنی زِناکاری اپنے پِستانوں سے دُورکرے۔

3 اَیسا نہ ہو کہ مَیں اُسے بے پردہ کرُوں اور اُس طرح ڈال دُوں جِس طرح وہ اپنی پَیدایش کے دِن تھی اور اُس کوبیابان اور خُشک زمِین کی مانِند بنا کر پِیاس سے مارڈالُوں۔

4 مَیں اُس کے بچّوں پر رحم نہ کرُوں گا کیونکہ وہ حلال زادہ نہیں ہیں۔

5 اُن کی ماں نے چِھنالا کِیا ۔ اُن کی والِدہ نے رُوسِیاہی کی کیونکہ اُس نے کہا مَیں اپنے یاروں کے پِیچھے جاؤُں گی جو مُجھ کو روٹی پانی اور اُونی اور کتانی کپڑے اور رَوغن و شربت دیتے ہیں۔

6 اِس لِئے دیکھو مَیں اُس کی راہ کانٹوں سے بند کرُوں گااور اُس کے سامنے دِیوار بنا دُوں گا تاکہ اُسے راستہ نہ مِلے۔

7 اور وہ اپنے یاروں کے پِیچھے جائے گی پر اُن سے جا نہ مِلے گی اور اُن کو ڈُھونڈے گی پر نہ پائے گی۔ تب وہ کہے گی مَیں اپنے پہلے شَوہر کے پاس واپس جاؤُں گی کیونکہ میری وہ حالت اب سے بِہتر تھی۔

8 کیونکہ اُس نے نہ جانا کہ مَیں ہی نے اُسے غلّہ ومَے اور رَوغن دِیا اور سونے چاندی کی فراوانی بخشی جِس کواُنہوں نے بعل پر خرچ کِیا۔

9 اِس لِئے مَیں اپنا غلّہ فصل کے وقت اور اپنی مَے کواُس کے موسِم میں واپس لے لُوں گا اور اپنے اُونی اور کتانی کپڑے جو اُس کی سترپوشی کرتے چِھین لُوں گا۔

10 اب مَیں اُس کی فاحِشہ گری اُس کے یاروں کے سامنے فاش کرُوں گا اور کوئی اُس کو میرے ہاتھ سے نہیں چُھڑائے گا۔

11 علاوہ اِس کے مَیں اُس کی تمام خُوشیوں اور جشنوں اورنئے چاند اور سبت کے ایّام اور تمام مُعیّن عِیدوں کو مَوقُوف کرُوں گا۔

12 اور مَیں اُس کے انگُور اور انجِیر کے درختوں کو جِن کی بابت اُس نے کہا ہے یہ میری اُجرت ہے جو میرے یاروں نے مُجھے دی ہے برباد کرُوں گا اور اُن کو جنگل بناؤُں گااور جنگلی جانور اُن کو کھائیں گے۔

13 اور خُداوند فرماتا ہے مَیں اُسے بعلِیم کے ایّام کے لِئے سزا دُوں گا جِن میں اُس نے اُن کے لِئے بخُور جلایاجب وہ بالِیوں اور زیوروں سے آراستہ ہو کر اپنے یاروں کے پِیچھے گئی اور مُجھے بُھول گئی۔

اپنے لوگوں کے لِئے خُداوند کی مُحبّت

14 تَو بھی مَیں اُسے فریفتہ کر لُوں گا اور بیابان میں لا کر اُس سے تسلّی کی باتیں کہُوں گا۔

15 اور وہاں سے اُس کے تاکِستان اُسے دُوں گا اور عکُور کی وادی بھی تاکہ وہ اُمّید کا دروازہ ہو اور وہ وہاں گایا کرے گی جَیسے اپنی جوانی کے ایّام میں اور مُلکِ مِصر سے نِکل آنے کے دِنوں میں گایا کرتی تھی۔

16 اور خُداوند فرماتا ہے تب وہ مُجھے اِیشی کہے گی اور پِھر بعلی نہ کہے گی۔

17 کیونکہ مَیں بعلِیم کے نام اُس کے مُنہ سے دُور کرُوں گااور پِھر کبھی اُن کا نام نہ لِیا جائے گا۔

18 تب مَیں اُن کے لِئے جنگلی جانوروں اور ہوا کے پرِندوں اور زمِین پر رینگنے والوں سے عہد کرُوں گا اور کمان اورتلوار اور لڑائی کو مُلک سے نیست کرُوں گا اور لوگوں کوامن و امان سے لیٹنے کا مَوقع دُوں گا۔

19 اور تُجھے اپنی ابدی نامزد کرُوں گا ۔ہاں تُجھے صداقت اور عدالتاور شفقت و رحمت سے اپنی نامزد کرُوں گا۔

20 مَیں تُجھے وفاداری سے اپنی نامزد بناؤُں گااور تُوخُداوند کو پہچانے گی۔

21 اور اُس وقت مَیں سنُوں گا خُداوند فرماتا ہے ۔مَیںآسمان کی سنُوں گااور آسمان زمِین کیسُنے گا۔

22 اور زمِین اناج اور مَے اور تیل کی سُنے گی اور وہیِزرعیل کی سُنیں گے۔

23 اور مَیں اُس کو اُس سرزمِین میں اپنے لِئے بوؤُں گااور لورُ حامہ پر رحم کرُوں گااور لوعمّی سے کہُوں گاتُم میرے لوگ ہواور وہ کہیں گے اَے ہمارے خُدا!۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14