حِزقی ایل 43:19-25 URD

19 اور تُو لاوی کاہِنوں کو جو صدُو ق کی نسل سے ہیں جو میری خِدمت کے لِئے میرے حضُور آتے ہیں خطا کی قُربانی کے لِئے بچھڑا دینا خُداوند خُدا فرماتا ہے۔

20 اور تُو اُس کے خُون میں سے لینا اور مذبح کے چاروں سِینگوں پر اُس کی کُرسی کے چاروں کونوں پر اور اُس کے چَوگِرد کے حاشِیہ پر لگانا ۔ اِسی طرح کفّارہ دے کر اُسے پاک و صاف کرنا۔

21 اور خطا کی قُربانی کے لِئے بچھڑا لینا اور وہ گھر کی مُقرّر جگہ میں مقدِس کے باہر جلایا جائے گا۔

22 اور تُو دُوسرے دِن ایک بے عَیب بکرا خطا کی قُربانی کے لِئے چڑھانا اور وہ مذبح کو کفّارہ دے کر اُسی طرح پاک کریں گے جِس طرح بچھڑے سے پاک کِیا تھا۔

23 اور جب تُو اُسے پاک کر چُکے تو ایک بے عَیب بچھڑا اور گلّہ کا ایک بے عَیب مینڈھا چڑھانا۔

24 اور تُو اُن کو خُداوند کے حضُور لانا اور کاہِن اُن پر نمک چِھڑکیں اور اُن کو سوختنی قُربانی کے لِئے خُداوند کے حضُور چڑھائیں۔

25 اور تُو سات دِن تک ہر روز ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لِئے تیّار کر رکھنا ۔ وہ ایک بچھڑا اور گلّہ کا ایک مینڈھا بھی جو بے عَیب ہوں تیّار کر رکھّیں۔