حِزقی ایل 45:13-19 URD

13 اور ہدیہ جو تُم گُذرانو گے سو یہ ہے ۔گیہُوں کے خومرسے ایفہ کا چھٹا حِصّہاور جَو کے خومر سے ایفہ کا چھٹاحِصّہ دینا۔

14 اور تیل یعنی تیل کے بَت کی بابت یہ حُکم ہے کہ تُمکُرمیں سے جو دس بَت کا خومر ہےایک بَت کا دسواں حِصّہ دینا کیونکہ خومر میں دسبَت ہیں۔

15 اور گلّہ میں سے ہر دو سَو پِیچھے اِسرائیل کی سیرابچراگاہ کا ایک برّہ نذر کی قُربانی کے لِئےاور سوختنی قُربانی کے لِئے اور سلامتی کی قُربانیکے لِئےتاکہ اُن کے لِئے کفّارہ ہو خُداوند خُدافرماتا ہے۔

16 مُلک کے سب لوگ اُس فرمانروا کے لِئے جو اِسرائیل میں ہے یِہی ہدیہ دیں گے۔

17 اور فرمانروا سوختنی قُربانیاں اور نذر کی قُربانِیاں اور تپاون عِیدوں اور نئے چاند کے وقتوں اور سبتوں اور بنی اِسرائیل کی تمام مُقرّرہ عِیدوں میں دے گا ۔ وہ خطا کی قُربانی اور نذر کی قُربانی اور سوختنی قُربانی اور سلامتی کی قُربانِیاں بنی اِسرائیل کے کفّارہ کے لِئے تیّار کرے گا۔

18 خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ پہلے مہِینے کی پہلی تارِیخ کو تُو ایک بے عَیب بچھڑا لینا اور مَقدِس کو پاک کرنا۔

19 اور کاہِن خطا کی قُربانی کے بچھڑے کا لہُو لے گا اوراُس میں سے کُچھ مسکن کے سُتُونوں پر اور مذبح کی کُرسی کے چاروں کونوں پر اور اندرُونی صحن کے دروازہ کی چَوکھٹوں پر لگائے گا۔