1 بنی آدم اور خصُوصاً کُل قبائِلِ اِسرائیل کی آنکھیں خُداوند پر لگی ہیں ۔ خُداوند کی طرف سے سرزمِینِ حدرا ک اور دمِشق کے خِلاف بارِ نبُوّت۔
2 اور حمات کے خِلاف جو اُن سے مُتّصِل ہے اور صُور و صَیدا کے خِلاف جو اپنی نظر میں بُہت دانِش مند ہیں۔
3 صُور نے اپنے لِئے مضبُوط قلعہ بنایا اور مِٹّی کی طرح چاندی کے تُودے لگائے اور گلیوں کی کِیچ کی طرح سونے کے ڈھیر۔
4 دیکھو خُداوند اُسے خارِج کر دے گا اور اُس کے فخر کو سمُندر میں ڈال دے گا اور آگ اُس کو کھا جائے گی۔
5 ا سقلون دیکھ کر ڈر جائے گا ۔ غزّہ بھی سخت درد میں مُبتلا ہو گا ۔ عقرُو ن بھی کیونکہ اُس کی آس ٹُوٹ گئی اور غزّہ سے بادشاہی جاتی رہے گی اورا سقلو ن بے چراغ ہو جائے گا۔