زکریاہ 9:2-8 URD

2 اور حمات کے خِلاف جو اُن سے مُتّصِل ہے اور صُور و صَیدا کے خِلاف جو اپنی نظر میں بُہت دانِش مند ہیں۔

3 صُور نے اپنے لِئے مضبُوط قلعہ بنایا اور مِٹّی کی طرح چاندی کے تُودے لگائے اور گلیوں کی کِیچ کی طرح سونے کے ڈھیر۔

4 دیکھو خُداوند اُسے خارِج کر دے گا اور اُس کے فخر کو سمُندر میں ڈال دے گا اور آگ اُس کو کھا جائے گی۔

5 ا سقلون دیکھ کر ڈر جائے گا ۔ غزّہ بھی سخت درد میں مُبتلا ہو گا ۔ عقرُو ن بھی کیونکہ اُس کی آس ٹُوٹ گئی اور غزّہ سے بادشاہی جاتی رہے گی اورا سقلو ن بے چراغ ہو جائے گا۔

6 اور ایک اجنبی زادہ اشدُود میں تخت نشِین ہو گا اور مَیں فلِستِیوں کا فخر مِٹاؤُں گا۔

7 اور مَیں اُس کے خُون کو اُس کے مُنہ سے اور اُس کی مکرُوہات اُس کے دانتوں سے نِکال ڈالُوں گا اور وہ بھی ہمارے خُدا کے لِئے بقِیّہ ہو گا اور وہ یہُوداہ میں سردار ہو گا اور عقرُونی یبُوسِیوں کی مانِند ہوں گے۔

8 اور مَیں مُخالِف فَوج کے مُقابِل اپنے گھر کی چاروں طرف خَیمہ زن ہُوں گا تاکہ کوئی اُس میں سے آمد و رفت نہ کر سکے ۔ پِھر کوئی ظالِم اُن کے درمِیان سے نہ گُذرے گا کیونکہ اب مَیں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لِیا ہے۔