عزرا 10:2-8 URD

2 تب سِکنیاہ بِن یحی ایل جو بنی عَیلام میں سے تھاعزرا سے کہنے لگا ہم اپنے خُدا کے گُنہگار تو ہُوئے ہیں اور اِس سرزمِین کی قَوموں میں سے اجنبی عَورتیں بیاہ لی ہیں تَو بھی اِس مُعاملہ میں اب بھی اِسرائیل کے لِئے اُمّید ہے۔

3 سو اب ہم اپنے مخدُوم کی اور اُن کی صلاح کے مُطابِق جو ہمارے خُدا کے حُکم سے کانپتے ہیں سب بِیوِیوں اوراُن کی اَولاد کو دُور کرنے کے لِئے اپنے خُدا سے عہدباندھیں اور یہ شرِیعت کے مُطابِق کِیا جائے۔

4 پس اُٹھ کیونکہ یہ تیرا ہی کام ہے اور ہم تیرے ساتھ ہیں ۔ ہِمّت باندھ کر کام میں لگ جا۔

5 تب عزرا نے اُٹھ کر سردار کاہِنوں اور لاویوں اورسارے اِسرائیل سے قَسم لی کہ وہ اِس اِقرار کے مُطابِق عمل کریں گے اور اُنہوں نے قَسم کھائی۔

6 تب عزرا خُدا کے گھر کے سامنے سے اُٹھا اور یہُوحانا ن بِن اِلیاسِب کی کوٹھری میں گیا اور وہاں جا کر نہ روٹی کھائی نہ پانی پِیا کیونکہ وہ اسِیری کے لوگوں کی خطا کے سبب سے ماتم کرتا رہا۔

7 پِھر اُنہوں نے یہُودا ہ اور یروشلیِم میں اسِیری کے سب لوگوں کے درمِیان مُنادی کی کہ وہ یروشلیِم میں اِکٹّھے ہو جائیں۔

8 اور جو کوئی سرداروں اور بزُرگوں کی صلاح کے مُطابِق تِین دِن کے اندر نہ آئے اُس کا سارا مال ضبط ہو اور وہ خُود اسِیروں کی جماعت سے الگ کِیا جائے۔