عزرا 6 URD

خورس کا فرمان دوبارہ مِلتا ہے

1 تب دارا بادشاہ کے حُکم سے بابل کے اُس توارِیخی کُتب خانہ میں جِس میں خزانے دھرے تھے تفتِیش کی گئی۔

2 چُنانچہ اخمتا کے محلّ میں جو مادَ ے کے صُوبہ میں واقِع ہے ایک طُومار مِلا جِس میں یہ حُکم لِکھا ہُؤاتھا۔

3 خورس بادشاہ کے پہلے سال خورس بادشاہنے خُدا کے گھر کی بابت جو یروشلیِم میں ہے حُکمکِیا کہ وہ گھریعنی وہ مقام جہاں قُربانیاں کرتےہیں بنایا جائے اوراُس کی بُنیادیں مضبُوطی سے ڈالیجائیں اُس کی اُونچائی ساٹھ ہاتھ اور چَوڑائی ساٹھہاتھ ہو۔

4 تِین ردّے بھاری پتّھروں کے اورایک ردّہ نئی لکڑی کا ہو اور خرچ شاہی محلّ سے دِیاجائے۔

5 اور خُدا کے گھر کے سونے اور چاندیکے برتن بھی جِن کونبُوکد نضر اُس ہَیکل سے جو یروشلیِممیں ہے نِکال کربابل کو لایا واپس دِئے جائیں اوریروشلیِم کی ہَیکل میں اپنی اپنی جگہ پُہنچائے جائیں اور تُواُن کو خُدا کے گھر میں رکھ دینا۔

دارا بادشاہ کام جاری رکھنے کا حُکم دیتا ہے

6 سو تُو اَے دریا پار کے حاکِمتتّنی اور شتربو زنَی اور تُمہارے افارسکی رفِیقجو دریا پار ہیںتُم وہاں سے دُور رہو۔

7 خُدا کے اِسگھر کے کام میں دست اندازی نہ کرو ۔ یہُودیوں کاحاکِم اور یہُودیوں کے بزُرگ خُدا کے گھر کو اُس کیجگہ پر تعمِیر کریں۔

8 عِلاوہ اِس کے خُدا کے اِس گھرکے بنانے میں یہُودیوں کے بزُرگوں کے ساتھ تُم کوکیا کرنا ہے ۔ سو اُس کی بابت میرا یہ حُکم ہے کہ شاہیمال میں سے یعنی دریا پار کے خِراج میں سے اُنلوگوں کو بِلا توقُّف خرچ دِیا جائے تاکہ اُن کو رُکنا نہپڑے۔

9 اور آسمان کے خُدا کی سوختنی قُربانیوںکے لِئے جِس جِس چِیز کی اُن کو ضرُورت ہو یعنیبچھڑے اور مینڈھے اورحلوان اور جِتنا گیہُوں اورنمک اور مَے اور تیل وہ کاہِن جو یروشلِیم میں ہیںبتائیں وہ سب بِلا ناغہ روز بروزاُن کو دِیا جائے۔

10 تاکہ وہ آسمان کے خُدا کے حضُور راحت انگیزقُربانیاں چڑھائیں اور بادشاہ اور شاہزادوں کی عُمردرازی کے لِئے دُعا کریں۔

11 مَیں نے یہ حُکم بھیدِیا ہے کہ جو شخص اِس فرمان کو بدل دے اُس کے گھرمیں سے کڑی نِکالی جائے اور اُسے اُسی پر چڑھا کرسُولی دی جائے اور اِس بات کے سبب سے اُس کا گھرکُوڑا خانہ بنا دِیا جائے۔

12 اور وہ خُدا جِس نے اپنانام وہاں رکھّا ہے سب بادشاہوں اور لوگوں کو جو خُداکے اُس گھر کو جو یروشلیِم میں ہے ڈھانے کی غرضسے اِس حُکم کو بدلنے کے لِئے اپنا ہاتھ بڑھائیںغارت کرے ۔ مُجھ دارا نے حُکم دے دِیا ۔ اِس پر بڑیکوشِش سے عمل ہو۔

ہَیکل کی مخصُوصیّت

13 تب دریا پار کے حاکِم تتّنی اور شتربوز نَی اور اُن کے رفِیقوں نے دارا بادشاہ کے فرمان بھیجنے کے سبب سے بِلاتوقُّف اُس کے مُطابِق عمل کِیا۔

14 سو یہُودیوں کے بزُرگ حَجّی نبی اور زکر یاہ بِن عِدُّو کی نبُوّت کے سبب سے تعمِیر کرتے اور کامیاب ہوتے رہے اور اُنہوں نے اِسرائیل کے خُدا کے حُکم اورخورس اور دارا اور شاہِ فارس ارتخششتا کے حُکم کے مُطابِق اُسے بنایا اور تمام کِیا۔

15 سو یہ مسکن ادار کے مہِینے کی تِیسری تارِیخ میں دارا بادشاہ کی سلطنت کے چھٹے برس تمام ہُؤا۔

16 اور بنی اِسرائیل اور کاہِنوں اور لاویوں اور اسِیری کے باقی لوگوں نے خُوشی کے ساتھ خُدا کے اِس گھر کی تقدِیس کی۔

17 اور اُنہوں نے خُدا کے اِس گھر کی تقدِیس کے مَوقع پر سَو بَیل اور دو سَو مینڈھے اور چار سَو برّے اور سارے اِسرائیل کی خطا کی قُربانی کے لِئے اِسرائیل کے قبِیلوں کے شُمار کے مُطابِق بارہ بکرے چڑھائے۔

18 اور جَیسا مُوسیٰ کی کِتاب میں لِکھا ہے اُنہوں نے کاہِنوں کو اُن کی تقسِیم اور لاویوں کو اُن کے فرِیقوں کے مُطابِق خُدا کی عِبادت کے لِئے جو یروشلیِم میں ہوتی ہے مُقرّر کِیا۔

عِید ِ فَسح

19 اور پہلے مہِینے کی چَودھوِیں تارِیخ کو اُن لوگوں نے جو اسِیری سے آئے تھے عِیدِ فَسح منائی۔

20 کیونکہ کاہِنوں اور لاویوں نے یک تن ہو کر اپنے آپ کو پاک کِیا تھا ۔ وہ سب کے سب پاک تھے اور اُنہوں نے اُن سب لوگوں کے لِئے جو اسِیری سے آئے تھے اور اپنے بھائی کاہِنوں کے لِئے اور اپنے واسطے فَسح کو ذبح کِیا۔

21 اور بنی اِسرائیل نے جو اسِیری سے لَوٹے تھے اور اُن سبھوں نے جو خُداوند اِسرائیل کے خُدا کے طالِب ہونے کے لِئے اُس سرزمِین کی اجنبی قَوموں کی نجاستوں سے الگ ہو گئے تھے فَسح کھایا۔

22 اور خُوشی کے ساتھ سات دِن تک فطِیری روٹی کی عِید منائی کیونکہ خُداوند نے اُن کو شادمان کِیا تھا اور شاہِ اسُور کے دِل کو اُن کی طرف مائِل کِیا تھا تاکہ وہ خُدا یعنی اِسرائیل کے خُدا کے مسکن کے بنانے میں اُن کی مدد کرے۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10