عزرا 1 URD

خورس بادشاہ کایہُودیوں کے اپنےوطن واپسی کا فرمان

1 اور شاہِ فار س خورس کی سلطنت کے پہلے سال میں اِس لِئے کہ خُداوند کا کلام جو یرمیا ہ کی زُبانی آیا تھا پُوراہو خُداوند نے شاہِ فارس خورس کا دِل اُبھارا ۔ سواُس نے اپنی تمام مملکت میں مُنادی کرائی اور اِس مضمُون کا فرمان بھی لِکھا کہ۔

2 شاہِ فارس خورس یُوں فرماتا ہے کہ خُداوند آسمانکے خُدا نے زمِین کی سب مملکتیں مُجھے بخشی ہیںاور مُجھے تاکِید کی ہے کہ مَیں یروشلیِم میں جو یہُودا ہمیں ہے اُس کے لِئے ایک مسکن بناؤُں۔

3 پستُمہارے درمِیان جو کوئی اُس کی ساری قَوم میں سےہو اُس کا خُدا اُس کے ساتھ ہو اور وہ یروشلیِم کو جویہُودا ہ میں ہے جائے اور خُداوند اِسرائیل کے خُداکاگھر جو یروشلیِم میں ہے بنائے (خُدا وُہی ہے)۔

4 اور جو کوئی کِسی جگہ جہاں اُس نے قیام کِیا باقیرہاہو تو اُسی جگہ کے لوگ چاندی اور سونے اور مالاور مواشی سے اُس کی مدد کریں اور عِلاوہ اِس کے وہخُدا کے گھر کے لِئے جویروشلیِم میں ہے رضا کےہدئے دیں۔

5 تب یہُودا ہ اور بِنیمِین کے آبائی خاندانوں کے سرداراور کاہِن اور لاوی اور وہ سب جِن کے دِل کو خُدا نے اُبھارا اُٹھے کہ جا کر خُداوند کا گھر جو یروشلیِم میں ہے بنائیں۔

6 اور اُن سبھوں نے جو اُن کے پڑوس میں تھے عِلاوہ اُن سب چِیزوں کے جو خُوشی سے دی گئِیں چاندی کے برتنوں اورسونے اور اسباب اور مواشی اور قِیمتی اشیا سے اُن کی مددکی۔

7 اور خورس بادشاہ نے بھی خُداوند کے گھر کے اُن برتنوں کو نِکلوایا جِن کو نبُوکد نضر یروشلیِم سے لے آیا تھااور اپنے دیوتاؤں کے مندِر میں رکھّا تھا۔

8 اِن ہی کو شاہِ فارِ س خورس نے خزانچی مِتردا ت کے ہاتھ سے نِکلوایا اور اُن کو گِن کر یہُودا ہ کے امِیرشیس بضّر کو دِیا۔

9 اور اُن کی گِنتی یہ ہے۔سونے کی تِیس تھالِیاںاورچاندی کی ہزار تھالِیاں اوراُنتِیس چُھرِیاں۔

10 اور سونے کے تِیس پیالےاور چاندی کے دُوسری قِسم کے چار سَو دس پِیالےاور اَور قِسم کے برتن ایک ہزار۔

11 سونے اور چاندی کے کُل ظرُوف پانچ ہزار چار سَو تھے۔ شیس بضّر اِن سبھوں کو جب اسِیری کے لوگ بابل سے یروشلیِم کو پُہنچائے گئے لے آیا۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10