عزرا 8 URD

اسیِری سے واپس آنے والے لوگ

1 ارتخششتا بادشاہ کے دَورِ سلطنت میں جو لوگ میرے ساتھ بابل سے نِکلے اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ ہیں اور اُن کا نسب نامہ یہ ہے۔

2 بنی فِینحاس میں سے جَیر سوم ۔بنی اِتمر میں سے دانی ایل ۔بنی داؤُد میں سے حطُّو ش۔

3 بنی سِکنیاہ کی نسل کے بنی پرعُوص میں سے زکر یاہاور اُس کے ساتھ ڈیڑھ سَو مَرد نسب نامہ کیرُو سے گِنے ہُوئے تھے۔

4 بنی پخت موآب میں سے اِلیہُو عینی بِن زراخیا ہاوراُس کے ساتھ دو سَو مَرد۔

5 اور بنی سِکنیاہ میں سے یحزی ایل کا بیٹا اور اُسکے ساتھ تِین سَو مَرد۔

6 اور بنی عدِین میں سے عبد بِن یُونتن اور اُس کےساتھ پچاس مَرد۔

7 اور بنی عیلام میں سے یسعیا ہ بِن عتلیا ہ اوراُسکے ساتھ ستّر مَرد۔

8 اور بنی سفطیاہ میں سے زبدیا ہ بِن مِیکاایلاوراُس کے ساتھ اسّی مَرد۔

9 اور بنی یوآب میں سے عبد یاہ بِن یحی ایل اور اُسکے ساتھ دو سَو اٹھّارہ مَرد۔

10 اور بنی سلُومِیت میں سے یُوسفیا ہ کا بیٹا اور اُسکے ساتھ ایک سَو ساٹھ مَرد۔

11 اور بنی ببَی میں سے زکریا ہ بِن ببَی اور اُس کےساتھ اٹھائِیس مَرد۔

12 اور بنی عزجاد میں سے یُوحنا ن بِن ہقّاطا ناوراُس کے ساتھ ایک سَو دس مَرد۔

13 اور بنی ادُونِقام میں سے جو سب سے پِیچھے گئےاُن کے نام یہ ہیں الیفلط اور یعی ایل اور سمعیا ہ اور اُنکے ساتھ ساٹھ مَرد۔

14 اور بنی بِگوَی میں سے عُوطی اور زبُّود اور اُن کےساتھ ستّر مَرد۔

عزرا ہَیکل کے لِئے لاوی تلاش کرتاہے

15 پِھر مَیں نے اُن کو اُس دریا کے پاس جو اہاوا کی سِمت کو بہتا ہے اِکٹّھا کِیا اور وہاں ہم تِین دِن خَیموں میں رہے اور مَیں نے لوگوں اور کاہِنوں کا مُلاحظہ کِیا پر بنی لاوی میں سے کِسی کو نہ پایا۔

16 تب مَیں نے الِیعزر اور ارِیئیل اورسمعیا ہ اوراِلناتن اور یرِیب اور اِلناتن اور ناتن اورزکر یاہ اور مسلاّ م کو جو رئِیس تھے اور یُویرِ یب اور اِلناتن کو جو مُعلِّم تھے بُلوایا۔

17 اور مَیں نے اُن کو کسِیفیا نام ایک مقام میں اِدُّو سردار کے پاس بھیجا اور جو کُچھ اُن کو اِدُّو اور اُس کے بھائیوں نتنیِم سے کسیِفیا میں کہنا تھا بتایا کہ وہ ہمارے خُدا کے گھر کے لِئے خِدمت کرنے والے ہمارے پاس لے آئیں۔

18 اور چُونکہ ہمارے خُدا کی شفقت کا ہاتھ ہم پر تھا اِس لِئے وہ محلی بِن لاوی بِن اِسرائیل کی اَولاد میں سے ایک دانِش مند شخص کو اور سرِبیا ہ کو اور اُس کے بیٹوں اور بھائیوں یعنی اٹّھارہ آدمِیوں کو۔

19 اور حسبیا ہ کو اور اُس کے ساتھ بنی مراری میں سے یسعیا ہ کو اور اُس کے بھائیوں اور اُن کے بیٹوں کو یعنی بِیس آدمِیوں کو۔

20 اور نتنِیم میں سے جِن کو داؤُد اور امِیروں نے لاویوں کی خِدمت کے لِئے مُقرّر کِیا تھا دو سَو بِیس نتنیِم کو لے آئے ۔ اِن سبھوں کے نام بتا دِئے گئے تھے۔

عزرا روزہ رکھنے اور دُعا مانگنے میں لوگوں کی قیادت کرتا ہے

21 تب مَیں نے اہاوا کے دریا پر روزہ کی مُنادی کرائی تاکہ ہم اپنے خُدا کے حضُور اُس سے اپنے اور اپنے بال بچّوں اور اپنے مال کے لِئے سِیدھی راہ طلب کرنے کو فروتن بنیں۔

22 کیونکہ مَیں نے شرم کے باعِث بادشاہ سے سپاہِیوں کے جتھے اور سواروں کے لِئے درخواست نہ کی تھی تاکہ وہ راہ میں دُشمن کے مُقابلہ میں ہماری مدد کریں کیونکہ ہم نے بادشاہ سے کہا تھا کہ ہمارے خُدا کا ہاتھ بھلائی کے لِئے اُن سب کے ساتھ ہے جو اُس کے طالِب ہیں اور اُس کا زور اور قہر اُن سب کے خِلاف ہے جو اُسے ترک کرتے ہیں۔

23 سو ہم نے روزہ رکھ کر اِس بات کے لِئے اپنے خُدا سے مِنّت کی اور اُس نے ہماری سُنی۔

ہَیکل کے لِئے نذرانے

24 تب مَیں نے سردار کاہِنوں میں سے بارہ کو یعنی سرِبیا ہ اور حسبیا ہ اور اُن کے ساتھ اُن کے بھائیوں میں سے دس کو الگ کِیا۔

25 اور اُن کو وہ چاندی سونا اور ظرُوف یعنی وہ ہدیہ جوہمارے خُدا کے گھر کے لِئے بادشاہ اور اُس کے وزِیروں اور امِیروں اور تمام اِسرائیل نے جو وہاں حاضِر تھے نذر کِیا تھا تول دِیا۔

26 مَیں ہی نے اُن کے ہاتھ میںساڑھے چھ سو قِنطار چاندیاور سَو قِنطار چاندی کے برتن اور سَو قِنطار سونا۔

27 اور سونے کے بِیس پِیالے جو ہزار دِرہم کے تھےاورچوکھے چمکتے ہُوئے پِیتل کے دو برتن جو سونے کیطرح قِیمتی تھے تول کر دِئے۔

28 اور مَیں نے اُن سے کہا کہ تُم خُداوند کے لِئے مُقدّس ہو اور یہ برتن بھی مُقدّس ہیں اور یہ چاندی اور سونا خُداوند تُمہارے باپ دادا کے خُدا کے لِئے رضا کی قُربانی ہے۔

29 سو ہوشیار رہنا جب تک یروشلیِم میں خُداوند کے گھرکی کوٹھرِیوں میں سردار کاہِنوں اور لاویوں اور اِسرائیل کے آبائی خاندانوں کے امِیروں کے سامنے اُن کو تول نہ دو اُن کی حِفاظت کرنا۔

30 سو کاہِنوں اور لاویوں نے سونے اور چاندی اور برتنوں کو تول کر لِیا تاکہ اُن کو یروشلیِم میں ہمارے خُداکے گھر میں پُہنچائیں۔

یروشلیِم کو واپسی

31 پِھر ہم پہلے مہِینے کی بارھوِیں تارِیخ کو اہاوا کے دریا سے روانہ ہُوئے کہ یروشلیِم کو جائیں اور ہمارے خُدا کا ہاتھ ہمارے ساتھ تھا اور اُس نے ہم کو دُشمنوں اور راستہ میں گھات لگانے والوں کے ہاتھ سے بچایا۔

32 اور ہم یروشلیِم پُہنچ کر تِین دِن تک ٹھہرے رہے۔

33 اور چَوتھے دِن وہ چاندی اور سونا اور برتن ہمارے خُداکے گھر میں تول کر کاہِن مرِیمو ت بِن اُورِ یاہ کے ہاتھ میں دِئے گئے اور اُس کے ساتھ الِیعزر بِن فِینحا س تھااور اُن کے ساتھ یہ لاوی تھے یعنی یُوزباد بِن یشُوع اور نَوعِید یاہ بِن بِنوی۔

34 سب چِیزوں کو گِن کر اور تول کر پُورا وزن اُسی وقت لِکھ لِیا گیا۔

35 اور اسِیری میں سے اُن لوگوں نے جو جَلاوطنی سے لَوٹ آئے تھے اِسرائیل کے خُدا کے لِئے سوختنی قُربانیاں چڑھائیں یعنی سارے اِسرائیل کے لِئے بارہ بچھڑے اور چھیا نو ے مینڈھے اور ستتّر برّے اور خطا کی قُربانی کے لِئے بارہ بکرے۔ یہ سب خُداوند کے لِئے سوختنی قُربانی تھی۔

36 اور اُنہوں نے بادشاہ کے فرمانوں کو بادشاہ کے نائبوں اور دریا پار کے حاکِموں کے حوالہ کِیا اور اُنہوں نے لوگوں کی اور خُدا کے گھر کی حِمایت کی۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10