عزرا 2 URD

اسیِری سے واپس آنے والوں کی فہرِست

1 مُلک کے جِن لوگوں کو شاہِ بابل نبُوکد نضر بابل کو لے گیا تھا اُن اسِیروں کی اسِیری میں سے وہ جو نِکل آئے اور یروشلیِم اور یہُودا ہ میں اپنے اپنے شہر کوواپس آئے یہ ہیں۔

2 وہ زرُبّا بل ۔ یشُو ع ۔ نحمیا ہ ۔ سِرا یا ۔ رعلایا ہ۔ مرد کی ۔ بِلشا ن ۔ مِسفار ۔ بِگوَ ی ۔ رحُو م اوربعنہ کے ساتھ آئے ۔ اِسرائیلی قَوم کے مَردوں کا یہ شُمار ہے۔

3 بنی پرعُوس دو ہزار ایک سَو بہتّر۔

4 بنی سفطیاہ تِین سَو بہتّر۔

5 بنی آرخ سات سَو پچھتّر۔

6 بنی پخت موآب جو یشُو ع اور یوآ ب کی اَولاد میںسے تھے دو ہزار آٹھ سَو بارہ۔

7 بنی عَیلام ایک ہزار دو سَو چوّن۔

8 بنی زتُّو نو سَو پَینتالِیس۔

9 بنی زکّی سات سَو ساٹھ۔

10 بنی بانی چھ سَو بیالِیس۔

11 بنی ببئی چھ سَو تیئِیس۔

12 بنی عزجاد ایک ہزار دو سَو بائِیس۔

13 بنی ادُونقام چھ سَو چھیاسٹھ۔

14 بنی بِگوی دو ہزار چھپّن۔

15 بنی عدین چار سَو چوّن۔

16 بنی اِطیر حزقیاہ کے گھرانے کے اٹھانوے۔

17 بنی بضَی تِین سَو تیئِیس۔

18 بنی یُورہ ایک سَو بارہ۔

19 بنی حاشُوم دو سَو تیئِیس۔

20 بنی جِبّار پچانوے۔

21 بنی بَیت لحم ایک سَو تیئِیس۔

22 اہلِ نطُوفہ چھپّن۔

23 اہلِ عنتوت ایک سَو اٹھّائِیس۔

24 بنی عزماوت بیالِیس۔

25 قریت عریم اور کفر ہ اور بیرو ت کے لوگ ساتسَو تَینتالِیس۔

26 رامہ اور جِبع کے لوگ چھ سَو اِکِیّس۔

27 اہلِ مِکما س ایک سَو بائِیس۔

28 بَیت ایل اورعی کے لوگ دو سَو تیئِیس۔

29 بنی نبُو باون۔

30 بنی مجبِیس ایک سَو چھپّن۔

31 دُوسرے عَیلا م کی اَولاد ایک ہزار دو سَو چوّن۔

32 بنی حارِم تِین سَو بِیس۔

33 لود اور حادِید اور اونو کی اَولاد سات سَو پچِّیس۔

34 یریحُو کے لوگ تِین سَو پَینتالِیس۔

35 سناآ ہ کے لوگ تِین ہزار چھ سَو تِیس۔

36 پِھر کاہِنوں یعنی یشُو ع کے خاندان میں سےیدعیا ہ کی اَولاد نَو سَو تِہتّر۔

37 بنی اِمّیر ایک ہزار باون۔

38 بنی فشحُور ایک ہزار دو سَو سَینتالِیس۔

39 بنی حارِم ایک ہزار ستّرہ۔

40 اور لاویوں یعنی ہُوداویا ہ کی نسل میں سے یشُو عاور قدمی ایل کی اَولاد چَوہتّر۔

41 گانے والوں میں سے بنی آسف ایک سَو اٹّھائِیس۔

42 دربانوں کی نسل میں سے بنی سلُوم ۔ بنی آطِیر ۔بنی طلمُون ۔ بنی عقُّوب ۔ بنی خطِیطا ۔ بنی سوبیسب مِل کر ایک سَو اُنتالِیس۔

43 اورنتنیِم میں سے بنی ضیحا ۔ بنی حسُوفا ۔بنی طبعُوت۔

44 بنی قروس ۔ بنی سیعہا ۔ بنی فدون۔

45 بنی لِبانہ ۔ بنی حجابہ۔ بنی عقُّوب۔

46 بنی حجاب ۔ بنی شملَی ۔ بنی حنان۔

47 بنی جِدّیل ۔ بنی جحر ۔ بنی رَآیاہ۔

48 بنی رصین ۔ بنی نقُّودا ۔ بنی جزّام۔

49 بنی عُزّا ۔ بنی فاسیخ ۔ بنی بسَی۔

50 بنی اسناہ ۔ بنی معُونِیم ۔ بنی نفی سِیم۔

51 بنی بقبوق بنی حقُوفا۔بنی حرحُور۔

52 بنی بضلُوت ۔ بنی محِیدا ۔ بنی حرشا۔

53 بنی برقوُس ۔ بنی سِیسرا ۔ بنی تامح۔

54 بنی نضیاح ۔ بنی خطِیفا۔

55 سُلیما ن کے خادِموں کی اَولادبنی سُوطی ۔ بنی حسُوفرت بنی فرُودا۔

56 بنی یعلہ ۔ بنی درقُون ۔ بنی جِدّیل۔

57 بنی سفطیاہ ۔ بنی خطِّیل۔بنی فُوکرت ضبائِم۔ بنی امی۔

58 سب نتنیِم اور سُلیما ن کے خادِموں کی اَولاد تِین سَو بانوے۔

59 اور جو لوگ تل ملح اور تل حرسا اور کرُو ب اور ادّان اور امِیر سے گئے تھے سو یہ ہیں پر یہ لوگ اپنے اپنے آبائی خاندان اور نسل کا پتا نہیں دے سکے کہ اِسرائیل کے ہیں یا نہیں۔

60 یعنی بنی دِلایاہ ۔ بنی طُوبیاہ ۔ بنی نقُودا چھ سَو باون۔

61 اور کاہِنوں کی اَولاد میں سے بنی حبایاہ ۔ بنی ہقوص۔ بنی برزِلّی جِس نے جِلعادی برزِ لّی کی بیٹیوں میں سے ایک کو بیاہ لِیا اور اُن کے نام سے کہلایا۔

62 اُنہوں نے اپنی سند اُن کے درمِیان جو نسب ناموں کے مُطابِق گِنے گئے تھے ڈُھونڈی پر نہ پائی ۔ اِس لِئے وہ ناپاک سمجھے گئے اور کہانت سے خارِج ہُوئے۔

63 اور حاکِم نے اُن سے کہا کہ جب تک کوئی کاہِن اُورِیم وتمِّیم لِئے ہُوئے نہ اُٹھے تب تک وہ پاکترِین چِیزوں میں سے نہ کھائیں۔

64 ساری جماعت مِل کر بیالِیس ہزار تِین سَوساٹھ کی تھی۔

65 اِن کے عِلاوہ اُن کے غُلاموں اور لَونڈیوں کاشُمارسات ہزار تِین سَو سَینتِیس تھااور اُن کے ساتھ دو سَوگانے والے اور گانے والِیاںتِھیں۔

66 اُن کے گھوڑے سات سَو چھتِّیس ۔اُن کے خچّر دو سَو پَینتالِیس۔

67 اُن کے اُونٹ چار سَو پَینتِیساور اُن کے گدھے چھ ہزارسات سَو بِیس تھے۔

68 اور آبائی خاندانوں کے بعض سرداروں نے جب وہ خُداوندکے گھر میں جو یروشلیِم میں ہے آئے تو خُوشی سے خُداکے مسکن کے لِئے ہدئے دِئے تاکہ وہ پِھر اپنی جگہ پرتعمِیر کِیا جائے۔

69 اُنہوں نے اپنے مقدُور کے مُوافِق کام کے خزانہ میں سونے کے اِکسٹھ ہزار دِرہم اور چاندی کے پانچ ہزار مَنہ اور کاہِنوں کے ایک سَو پَیراہِن دِئے۔

70 سو کاہِن اور لاوی اور بعض لوگ اور گانے والے اوردربان اور نتنِیم اپنے اپنے شہر میں اور سب اِسرائیلی اپنے اپنے شہر میں بس گئے۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10