1 اِن باتوں کے بعد شاہِ فارس ارتخششتا کے دَورِسلطنت میں عزرا بِن سِرا یاہ بِن عزر یاہ بِن خِلقیاہ۔
2 بِن سلُوم بِن صدُو ق بِن اخِیطُو ب۔
3 بِن امر یاہ بِن عزریا ہ بِن مِرایو ت۔
4 بِن زراخیا ہ بِن عُزّی بِن بُقّی۔
5 بِن ابِیسُو ع بِن فِینحا س بِن الِیعزر بِن ہارُو ن سردار کاہِن۔
6 یِہی عزرا بابل سے گیا اور وہ مُوسیٰ کی شرِیعت میں جِسے خُداوند اِسرائیل کے خُدا نے دِیا تھا ماہِرفقِیہ تھا اور چُونکہ خُداوند اُس کے خُدا کا ہاتھ اُس پر تھا بادشاہ نے اُس کی سب درخواستیں منظُور کِیں۔