عزرا 7:13-19 URD

13 مَیں یہ فرمان جاری کرتا ہُوں کہ اِسرائیلکے جولوگ اور اُن کے کاہِن اور لاوی میری مملکتمیں ہیں اُن میں سے جِتنے اپنی خُوشی سے یروشلیِم کو جاناچاہتے ہیں تیرے ساتھ جائیں۔

14 چُونکہ تُو بادشاہاور اُس کے ساتوں مُشِیروں کی طرف سے بھیجا جاتاہے تاکہ اپنے خُدا کی شرِیعت کے مُطابِق جو تیرےہاتھ میں ہے یہُودا ہ اور یروشلیِم کا حال دریافتکرے۔

15 اور جو چاندی اور سونا بادشاہ اور اُسکے مُشِیروں نے اِسرائیل کے خُدا کو جِس کا مسکنیروشلیِم میں ہے اپنی خُوشی سے نذر کِیا ہے لےجائے۔

16 اور جِس قدر چاندی سونا بابل کےسارے صُوبہ سے تُجھے مِلے گا اور جو خُوشی کے ہدئےلوگ اور کاہِن اپنے خُداکے گھر کے لِئے جو یروشلیِممیں ہے اپنی خُوشی سے دیں اُن کو لے جائے۔

17 اِس لِئے اُس رُوپے سے بَیل اور مینڈھےاور حلوان اوراُن کی نذر کی قُربانیاں اور اُن کےتپاون کی چِیزیں تُوبڑی کوشِش سے خرِیدنا اور اُنکو اپنے خُدا کے گھر کے مذبح پر جو یروشلیِم میں ہےچڑھانا۔

18 اور تُجھے اور تیرے بھائِیوں کو باقیچاندی سونے کے ساتھ جو کُچھ کرنا مُناسِب معلُوم ہووُہی اپنے خُداکی مرضی کے مُطابِق کرنا۔

19 اور جوبرتن تُجھے تیرے خُدا کے گھر کی عِبادت کے لِئےسونپے جاتے ہیں اُن کو یروشلیِم کے خُدا کے حضُوردے دینا۔