9 کیونکہ پہلے مہِینے کی پہلی تارِیخ کو تو وہ بابل سے چلا اور پانچویں مہِینے کی پہلی تارِیخ کو یروشلیِم میں آ پُہنچا کیونکہ اُس کے خُدا کی شفقت کا ہاتھ اُس پر تھا۔
10 اِس لِئے کہ عزرا آمادہ ہو گیا تھا کہ خُداوند کی شرِیعت کا طالِب ہو اور اُس پر عمل کرے اور اِسرائیل میں آئِین اور احکام کی تعلِیم دے۔
11 اور عزرا کاہِن اور فقِیہ یعنی خُداوند کے اِسرائیل کو دِئے ہُوئے احکام اور آئِین کی باتوں کے فقِیہ کوجو خط ارتخششتا بادشاہ نے عِنایت کِیا اُس کی نقل یہ ہے۔
12 ارتخششتا شاہنشاہ کے طرف سے عزرا کاہِنیعنی آسمان کے خُدا کی شرِیعت کے فقِیہِ کامِل وغیرہوغیرہ کو۔
13 مَیں یہ فرمان جاری کرتا ہُوں کہ اِسرائیلکے جولوگ اور اُن کے کاہِن اور لاوی میری مملکتمیں ہیں اُن میں سے جِتنے اپنی خُوشی سے یروشلیِم کو جاناچاہتے ہیں تیرے ساتھ جائیں۔
14 چُونکہ تُو بادشاہاور اُس کے ساتوں مُشِیروں کی طرف سے بھیجا جاتاہے تاکہ اپنے خُدا کی شرِیعت کے مُطابِق جو تیرےہاتھ میں ہے یہُودا ہ اور یروشلیِم کا حال دریافتکرے۔
15 اور جو چاندی اور سونا بادشاہ اور اُسکے مُشِیروں نے اِسرائیل کے خُدا کو جِس کا مسکنیروشلیِم میں ہے اپنی خُوشی سے نذر کِیا ہے لےجائے۔