قُضاۃ 5:21-27 URD

21 قِیسُون ندی اُن کو بہا لے گئی۔یعنی وُہی پُرانی ندی جو قِیسُون ندی ہے۔اَے میری جان! تُو زوروں میں چل۔

22 اُن کے کُودنے ۔ اُن زبردست گھوڑوں کےکُودنے کے سبب سےسُموں کی ٹاپ کی آواز ہونے لگی۔

23 خُداوند کے فرِشتہ نے کہا کہ تُم مِیروز پر لَعنتکرو۔اُس کے باشِندوں پر سخت لَعنت کرو۔کیونکہ وہ خُداوند کی کُمک کوزورآوروں کے مُقابِل خُداوند کی کُمک کو نہ آئے

24 حِبر قینی کی بِیوی یاعیلسب عَورتوں سے مُبارک ٹھہرے گی۔جو عَورتیں ڈیروں میں ہیں اُن سے وہ مُبارک ہو گی۔

25 سِیسرا نے پانی مانگا ۔ اُس نے اُسے دُودھ دِیا۔امِیروں کی قاب میں وہ اُس کے لِئے مکّھن لائی۔

26 اُس نے اپنا ہاتھ میخ کواور اپنا دہنا ہاتھ بڑھئِیوں کے میخچُو کو لگایااور میخچُو سے اُس نے سِیسرا کو مارا ۔ اُس نے اُس کے سرکو پھوڑڈالااور اُس کی کنپٹِیوں کو وار پار چھید دِیا ۔

27 اُس کے پاؤں پر وہ جُھکا ۔ وہ گِرا اور پڑا رہا۔اُس کے پاؤں پر وہ جُھکا اور گِرا۔جہاں وہ جُھکا تھا وہِیں وہ مَر کر گِرا۔