23 اور لمک نے اپنی بِیویوں سے کہا کہاَے عدّہ اور ضِلّہ میری بات سُنواَے لمک کی بِیویو میرے سخن پر کان لگاؤ۔مَیں نے ایک مَرد کو جِس نے مُجھے زخمی کِیا مارڈالا اور ایک جوان کو جِس نے میرے چوٹ لگائی قتل کر ڈالا۔
24 اگر قائِن کا بدلہ سات گُنا لِیا جائے گاتو لمک کا ستّر اور سات گُنا۔
25 اور آدم پِھر اپنی بِیوی کے پاس گیا اور اُس کے ایک اَور بیٹا ہُؤا اور اُس کا نام سیت رکھّا اور وہ کہنے لگی کہ خُدا نے ہابل کے عِوض جِس کو قائِن نے قتل کِیا مُجھے دُوسرا فرزند دِیا۔
26 اور سیت کے ہاں بھی ایک بیٹا پَیدا ہُؤا جِس کا نام اُس نے انُوس رکھّا ۔ اُس وقت سے لوگ یہووا ہ کا نام لے کر دُعا کرنے لگے۔